منی پور میں ووٹنگ ختم،تین بجے تک 85 فیصد ووٹنگ ، اروم شرمیلا اور سی ایم ابوبی میں مقابلہ

Mar 08, 2017 08:53 AM IST | Updated on: Mar 08, 2017 05:32 PM IST

امپھال:منی پور اسمبلی کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 22 سیٹوں کے لیے ووٹنگ آج ختم ہو گئی جس میں 85 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شام تین بجے تک 85 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔اس سے پہلے صبح 10 بجے تک 31 فیصد، دوپہر بعد ایک بجے تک 67 فیصد اور دو بجے تک 78 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ ووٹنگ کا فیصد کچھ بڑھنے کی امید ہے کیونکہ بہت سے پولنگ مراکز پر مقررہ وقت تین بجے سے پہلے جو لوگ قطار میں لگے تھے انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے گی۔

زیر اعلی اوكرم ابوبی سنگھ نے تھوبل کے اتھوكپم ماكھا ​​لیکئی میں پولنگ بوتھ 35/41 پر اپنا ووٹ ڈالا۔ سب کی نظریں تھوبل حلقہ میں وزیر اعلی اوكرم ابوبی سنگھ اور انسانی حقوق کارکن اروم شرمیلا کے درمیان مقابلے پر ٹکی ہوئی ہیں۔

منی پور میں ووٹنگ ختم،تین بجے تک 85 فیصد ووٹنگ ، اروم شرمیلا اور سی ایم ابوبی میں مقابلہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز