Live Results Assembly Elections 2018

مولانا اسرار الحق قاسمی : کشن گنج میں اے ایم یو سینٹر کی تحریک کے قائد ، سینکڑوں مدارس کے بھی تھے سرپرست

مولانا قاسمی کشن گنج سے دوبار رکن پارلیمنٹ رہے۔ کشن گنج میں اے ایم یو سنٹر کے قیام میں بہت اہم رول رہا اور پوری تحریک کی قیادت کی تھی۔

Dec 07, 2018 12:50 PM IST | Updated on: Dec 07, 2018 12:50 PM IST

کشن گنج سے رکن پارلیمنٹ، دارالعلوم دیوبند کے مجلس شوری کے رکن اور معروف سیاسی و ملی رہنمامولانا اسرارالحق قاسمی کا دیر رات دل کا دورہ پڑنے سے ساڑھے تین بجے کشن گنج کے سرکٹ میں انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 76 برس کی تھی اور پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔

مولانا قاسمی کشن گنج سے دوبار رکن پارلیمنٹ رہے۔ کشن گنج میں اے ایم یو سنٹر کے قیام میں بہت اہم رول رہا اور پوری تحریک کی قیادت کی تھی۔ یہ سنٹر جو کٹیہار میں قائم ہونے والا کشن گنج لیکر آئے اور آخری عمر اس سنٹر کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ اس کے علاوہ مولانا جمعیۃ علمائے ہند (متحدہ) کے جنرل سکریٹری بھی بھی رہے تھے۔

مولانا اسرار الحق قاسمی : کشن گنج میں اے ایم یو سینٹر کی تحریک کے قائد ، سینکڑوں مدارس کے بھی تھے سرپرست

مولانا اسرارالحق قاسمی۔ فائل فوٹو

مولانا نے مولانا وحیدالزماں کیرانوی رحمتہ اللہ کے ساتھ ملکر ملی جمعیتہ قائم کی تھی۔ اس کے بعد وہ ملی کونسل کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل بنائے گئے تھے۔ ان کی قیادت اور تنظیمی تجربہ کی بنیاد پر ملی کونسل ایک وقت ملک کی بڑی جماعت بن گئی تھی۔

مولانا قاسمی جو دارالعلوم دیوبند کے فیض یافتہ تھے ،انہوں نے ملی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لئے آل انڈیا تعلیمی و ملی فاؤنڈیشن قائم کیا تھا۔ جس کے تحت فلاحی کام کئے جاتے تھے۔ ملک میں متعدد مدارس و مکاتب چل رہے تھے۔ مولانا نے عصری تعلیم کے میدان میں بھی کام کیا تھا ۔

Loading...

انہوں نے کشن گنج کے اپنے آبائی گاؤں میں لڑکیوں کا بارہویں کلاس کا ایک معیاری اسکول قائم کیا تھا ۔ جس کا معیار دینی تعلیم کے ساتھ کسی بھی معیاری اسکول سے کم نہیں ہے۔اسی کے ساتھ مولانا ہندوستان میں پھیلے سیکڑوں مدارس کے سرپرست تھے اور مدارس کے پروگراموں میں شرکت کو ترجیح دیتے تھے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز