ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کا سیلاب متاثرہ پورنیہ کے متعدد گاؤں کا دورہ

Aug 14, 2017 08:14 PM IST | Updated on: Aug 14, 2017 08:14 PM IST

کشن گنج : شمالی بہارکے متعدداضلاع اس وقت پوری طرح قدرتی آفت کی زدمیں ہیں،سیمانچل کے کشن گنج،ارریہ وپورنیہ کے سیکڑوں گاؤں کے لاکھوں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، گھروں میں پانچ پانچ سات سات فٹ تک پانی داخل ہوچکاہے۔ سیلاب کے ساتھ ساتھ لگاتارہونے والی بارش نے لوگوں کی زندگیوں کو اوربھی نازک صورت حال سے دوچار کردیاہے۔

اس سنگین ترین آفت کے پیش نظرکشن گنج کے ایم پی مولانا اسرارالحق قاسمی مسلسل متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دوروں پرہیں،آج انہوں نے پورنیہ کے بائسی،امور،بیسہ ،ڈگرواکے حالات کی تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے بعدڈی ایم سے میٹنگ کرکے راحت رسانی اور این ڈی آر ایف کے ذریعے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی ہدایت جاری کی۔مولانانے لوگوں سے ملاقات کرکے بتایاکہ وہ مقامی انتظامیہ کے علاوہ سی ایم او روزیر اعظم سے بھی رابطے میں ہیں اور حکومت پر دباؤبنارہے ہیں کہ وہ سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کی فوری امداداورحفاظت کے لئے ہر ممکن انتظام کرے۔

ممبر پارلیمنٹ مولانا اسرارالحق قاسمی کا سیلاب متاثرہ پورنیہ کے متعدد گاؤں کا دورہ

فائل فوٹو

پورنیہ کے سنگیہ گاؤں میں ایک نوجوان پانی کے تیزبہاؤکی زدمیں آکر جاں بحق ہوگیا تھا،اس کے اہل خانہ وگاؤں والوں سے مولاناقاسمی نے ملاقات کی اور فوری طورپرڈی ایم سے بات کرکے میت کی تجہیز و تدفین کے علاوہ ورثاء کومعقول معاوضہ دینے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ سیمانچل کے علاقہ کا یہ سب سے بھیانک سیلاب ہے اوراب تک 15سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ پورے علاقے میں لاکھوں لوگوں کوبے پناہ مالی نقصان ہوا ہے، مولانا اسرارالحق قاسمی کئی موقع پرہنگامی دورہ کرتے ہوئے لوگوں کی پریشانی و بے چارگی کو دیکھ کروہ نہایت جذباتی اور آبدیدہ ہوگئے۔

انھوں نے حکومت پرزوردیتے ہوئے اپیل کی کہ این ڈی آرایف کی مزیدٹیم ان علاقوں میں بھیجی جائے اور متاثرین کی امدادوراحت رسانی کوجنگی پیمانے پریقینی بنایا جائے۔ انھوں نے آج بھی پورنیہ اور کشن گنج کے ڈی ایم سے میٹنگ کرکے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کونکالنے ،محفوظ رہایش گاہ کاانتظام کرنے اوران کے لئے خورونوش کے اسباب مہیاکرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ لوگوں تک امدادنہیں پہنچ پارہی ہے جس کی وجہ سے وہ تکلیف اور پریشانی میں مبتلاہیں اس لئے تمام متاثرین تک راحت رسانی کو یقینی بنایاجائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز