خلوط تعلیم سے بہک رہے ہیں بچے اور بچیاں ، دوسرے تو فکرمند ہیں ، مگر ہم بے فکر ہیں : مولانا محمود مدنی

Nov 19, 2017 04:15 PM IST | Updated on: Nov 19, 2017 04:15 PM IST

پٹنہ: مسلمان صرف اپنے معاملات سے کام رکھیں، صرف اور تعلیم پر توجہ دیں، آگے پیچھے، دائیں، بائیں کچھ نہ دیکھیں، آج جتنے تعلیم یافتہ ہیں، آج سے پہلے کبھی نہیں تھے ،لیکن اچھی کوالٹی کی ضرورت آج بھی بہت زیادہ ہے ،اردو اکادمی اشوک راج پتھ پٹنہ میں جمعیۃ علماء بہار کی مشاورتی اور ہنگامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید محمود ا سعد مدنی صاحب نے یہ باتیں کہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ اور پالیسی کے اعتبار سے سب سے طویل پالیسی جمعیۃ علماء ہند کی رہتی ہے اور سب سے زیادہ کام بھی جمعیۃ علماء ہندکا ہی ہے ،ہاں مگر بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہماراکام کام کرنا ہے اس لئے کام کرنے پر توجہ دیتے ہیں، کام پہنچانے پر نہیں۔اسلام اور مسلمانوں کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مسلمان بڑی چیز نہیں، اسلام بڑی چیز ہے، ہم مسلمانوں کیلئے نہیں، اسلام کیلئے ہیں، تحفظ اسلام ہماری بنیاد ہے، اسلام طاقوں میں سجانے کے لئے نہیں، بلکہ ہمارے سینوں میں رہے ، ہمارے عقیدے اور عمل میں رہے ۔ تین طلاق کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ عدالت سے ہمارے خلاف فیصلہ آگیا، لیکن سوال یہ ہے کہ کس نے کہہ دیا کہ ایک بار میں تین طلاق دو، اگر یہ غلط ہے تو پھر ایسا کیوں کرتے ہیں،ہمارا کام ہے کہ ہم عوام کو سمجھائیں اور اصل طریقہ سے واقف کرائیں۔

خلوط تعلیم سے بہک رہے ہیں بچے اور بچیاں ، دوسرے تو فکرمند ہیں ، مگر ہم بے فکر ہیں : مولانا محمود مدنی

مولانا محمود مدنی، فائل فوٹو۔

مخلوط تعلیم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مخلوط تعلیم کی وجہ سے بچے اور بچیاں بہک رہی ہیں، دوسروں کو تو بہت زیادہ فکر ہے، اس لئے انہوں نے لو جہاد کا نام دیا، مگر ہم بے فکر ہیں، اور ابھی تو بے توجہی ہے، اگر یہی حال رہا تو بعد میں بیزاری کی شکل بھی آنے والی ہے ۔ مولانا مدنی نے اچھے اور برے دنوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھے دنوں کے نام پر برے دن آگئے، ڈھائی کروڑ سے زیادہ بے روزگار ہوگئے، جو مڈل کلاس کے لوگ ہیں وہ ملک سے باہر جارہے ہیں، بے روزگاری کے بڑھنے کا مزید خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ریاست بہار کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے ضلعی صدور ونظماء اور مندوبین کو توجہ دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دوکام کرناہے ایک تو نیت درست کریں، اور دوسرے جہد مسلسل کے ساتھ کام کرتے رہیں۔

واضح رہے کہ بوقت ۹؍ بجے صبح اردو اکادمی پٹنہ میں جمعیۃ علماء بہار کے صدر مولانا محمد قاسم صاحب کی صدارت میں جمعیۃ علماء بہار کے اراکین مجلس عاملہ،ضلعی صدور ونظماء اور مدعوئین خصوصی کی مشاورتی نشست کا انعقاد ہوا، قاری مسلم ایاز نے قرآن کریم کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا، محمد تنظیم عالم کٹیہاری نے نعمت پاک پیش کیا، جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا سید محمود اسعد مدنی، جمعیۃ علماء بہار کے صدر محترم مولانا محمد قاسم کے ساتھ ساتھ، جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ، جمعیۃ علماء بہار کے نائب صدر مفتی جاوید اقبال ، دیگر نائبین صدور، ضلعی صدور ونظماء ، اراکین مجلس عاملہ، اور شہر پٹنہ کے معزز حضرات میڈیا اور اخبارات کے مدیران شریک ہوئے ، جمعیۃ علماء بہار کے ناظم اعلی مولانا محمد ناطم نے سابقہ کارروائی کی خواندگی کی۔حاضرین نے اس کی توثیق کی اور سکریٹری رپورٹ بھی پیش کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز