آئی آئی ٹی میں مسلم طلبہ کو ملی کامیابی نے مسلم سماج کے نظریہ کو کافی متاثر کیا ہے: مولانا ولی رحمانی

Jun 12, 2017 10:58 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 10:58 PM IST

پٹنہ : جب تک مسلم سماج اعلیٰ تعلیم سے قریب نہیں ہوگا ، اس وقت تک ملک ترقی کی رفتارکا حصہ نہیں بن سکے گا۔ یہ کہنا ہے معروف ماہرین تعلیم ابھیانند کا۔ آئی آئی ٹی کے نتائج میں کامیاب ہوئے رحمانی تھرٹی کے طلبہ کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں ابھیانند کے ساتھ ہی دانشوروں نے مسلمانوں کو جدید تعلیم سے آرستہ ہونے کی اپیل کی ۔تالیوں کی گڑ گڑاہٹ کے درمیان آئی آئی ٹی پاس کرچکے اور آئی آئی ٹی کی تیاری کررہے رحمانی تھرٹی کے طلبہ نے ابھیانند کا خیرمقدم کیا۔

اس موقع پر رحمانی تھرٹی کے بانی مولانا ولی رحمانی نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی ٹی میں ملی کامیابی نے مسلم سماج کے نظریہ کو کافی متاثر کیا ہے۔ مولانا رحمانی کے مطابق اب طلبہ پہلے سے زیادہ خود اعتماد بن چکے ہیں اور آنے والے دنوں میں رحمانی تھرٹی پورے ملک میں ایک مثال قائم کرے گی۔

آئی آئی ٹی میں مسلم طلبہ کو ملی کامیابی نے مسلم سماج کے نظریہ کو کافی متاثر کیا ہے: مولانا ولی رحمانی

خیال رہے کہ رحمانی تھرٹی کے 25 طلبہ میں 24 طلبہ نے آئی آئی ٹی میں کامیابی حاصل کی ہے۔ رحمانی تھرٹی اپنی اس کامیابی کے بعد لڑکیوں کے لئے بھی آئی آئی ٹی کی تیاری کا انتظام کرنے جا رہی ہے۔ رحمانی تھرٹی کے سرپرست اور سابق ڈی جی پی ابھیانند نے کہا کی مسلم سماج کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے۔

امارت شرعیہ کے ہال میں منعقد اس پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور خاص طور سے تعلیم اور اس میں بھی جدید تعلیم کو فروغ دینے کا منصوبہ بنایا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز