بہارمیں 15 مئی سے ہوں گے فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات ، نقل کرنے والوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی

May 10, 2017 08:47 PM IST | Updated on: May 10, 2017 08:47 PM IST

پٹنہ : بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام 15 مئی سے فوقانیہ اورمولوی کے امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات کو ہرحال میں بدعنوانی سے پاک ماحول میں کرانے کی کوشش کی جائے گی۔

حالیہ دنوں میں بہار اسکول امتحان بورڈ میں بڑے پیمانہ پر بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ خود مدرسہ بورڈ کے امتحانات میں بھی نقل ہوتی ہے اور تمام دعویٰ کے بعد بھی نقل کو روک پانے میں مدرسہ بورڈ ناکام ثابت ہوتا رہا ہے۔ مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ امتحانات ضلع کے ڈی ایم کی نگرانی میں ہوں گے اور نقل کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

بہارمیں 15 مئی سے ہوں گے فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات ، نقل کرنے والوں کے خلاف ہوگی سخت کارروائی

بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے سکریٹری محمد زاہد حسین کے مطابق 15 مئی سے ہونے والے فوقانیہ اور مولوی کے امتحانات میں تقریبا ایک لاکھ 32 ہزار طلبہ شریک ہوں گے۔ اس کے لئے ریاست بھر میں 278 امتحانات مراکز بنائےگئے ہیں۔ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی طرف سے سبھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

بہار میں امتحانات کے پرچہ لیک ہونے کا معاملہ بھی سامنے آتا رہا ہے۔ مدرسہ بورڈ نے امتحانات کے پرچوں کو بینکوں کے حوالہ کیا ہے۔ امتحانات کے دن ضلع انتظامیہ سوال اور کاپیوں کو اپنی نگرانی میں امتحانات کے مراکز پر لے جائیں گے اور اس تعلق سے تمام نکات پر غور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز