تیز گیند باز محمد سمیع اور اہلیہ حسین جہاں کے تنازع میں مزید شدت ، سمیع کے بھائی کو پولیس نے کیا طلب

کولکاتا پولس نے کرکٹر محمد سمیع کے بڑے بھائی محمدآصف کو طلب کیا ہے انہیں18اپریل کو حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے

Apr 16, 2018 11:48 PM IST | Updated on: Apr 16, 2018 11:48 PM IST

کلکتہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند بازمحمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان جاری تنازع اب اور شدید ہوگیا ہے معاملے کی تفتیش کررہی کولکاتا پولس نے اب محمد سمیع کے بڑے بھائی محمد آصف کو طلب کیا ہے۔کولکاتا پولس نے کرکٹر محمد سمیع کے بڑے بھائی محمدآصف کو طلب کیا ہے انہیں18اپریل کو حاضر ہونے کیلئے کہا گیا ہے اس سلسلے میں ایک نوٹس محمد سمیع کے اترپردیش میں واقع گھر پر بھیج دیاگیا ہے۔

کولکاتا پولس سے ملی جانکاری کے مطابق پولس نے پہلے بھی محمد سمیع کے بڑے بچائی کوحاضرہونے کیلئے کہاتھا انہیں14اپریل کو کولکاتا پولس ہیڈکوارٹر لال بازار آنے کا نوٹس دیاگیا تھا مگر محمد سمیع کے بڑے بھائی نے کسی ضروری کام کا حوالہ دیتے ہوئے 14اپریل کو حاضر ہونے سے معذوری ظاہر کی تھی اس کے بعد ہی پولس نے دوسرا نوٹس جاری کیا۔محمد سمیع کے بھائی کو18اپریل دوپہر12 بجے کولکاتا پولس ہیڈکوارٹر آنے کیلئے کہاگیا ہے۔

تیز گیند باز محمد سمیع اور اہلیہ حسین جہاں کے تنازع میں مزید شدت ، سمیع کے بھائی کو پولیس نے کیا طلب

محمد سمیع اور ان کی اہلیہ حسین جہاں ۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز