غیر ضروری تبصرہ کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں لالو پرساد یادو : نتیش کمار

Oct 16, 2017 11:03 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 11:03 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ مسترد کرنے کے سلسلے میں اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو کی تنقید پر آج کہا کہ مسٹر یادو اپنی غلطیوں کی وجہ سے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، لہذا ان کے لئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔

مسٹر کما رنے 'لوک سمواد پروگرام کے بعد صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ مسٹر یادو کو کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ دوسروں پرتبصرہ کریں ۔انہوں نے کہا آر جے ڈی سپریمو اپنی غلطیوں کی وجہ سے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، لہذا ان کے لئے یہ زیادہ بہتر ہے کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیں۔

غیر ضروری تبصرہ کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ دیں لالو پرساد یادو : نتیش کمار

وزیر اعلی نے کہا کہ پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا ہے۔ یہاں تک کہ پارلیمنٹ میں بھی انہوں نے پٹنہ یونیورسٹی کو سینٹرل یونیورسٹی کا درجہ دئے جانے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔ وزیر اعظم مسٹر مودی 14 اکتوبر کو یونیورسٹی کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقد پروگرام میں شرکت کے لئے آئے تو میں نے ان سے بھی یہ سوال کیا تھا۔

مسٹر کمار نے کہا کہ وہ عوام کی خواہشات کے عین مطابق پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی یونیورسٹی کا درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن وزیر اعظم نے مرکزی حکومت کی ایک اور اسکیم کا ذکر کیا ہے، جس میں ملک کے 10 سرکاری اور 10 پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو 'سینٹر آف ایکسلنس' کے طور پر تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی جانب سے پٹنہ یونیورسٹی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ نہیں دئے جانے سے متعلق انہیں کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرنا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز