بہار : سڑک حادثہ سے مشتعل لوگوںکا سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما پر حملہ ، قافلے پر کیا جم کر پتھراؤ

Oct 01, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Oct 01, 2017 07:06 PM IST

سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے دل سنگھ سرائے کے پکڑا پل کے پاس آج سڑک حادثے سے ناراض لوگوں نے ریاست کی سماجی بہبود وزیر منجو ورما کے قافلے پر پتھراؤ کیا۔ پولس کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ دل سنگھ سرائے کے پکڑا پل کے پاس سڑک حادثے سے مشتعل لوگ راستہ جام کرکے انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کررہے تھے۔اسی دوران محترمہ ورما بیگوسرائے سے لوٹ رہیں تھیں۔ان کے قافلےپہنچنے پر جب سیکورٹی عملہ جام ہٹانے کی کوشش کررہا تھا تبھی کچھ لوگوں نے پتھراؤ شروع کردیا۔ اس حملےمیں سیکورٹی کے دو اہلکار معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ بعد میں پولس نے ان لوگوں کو سمجھا کر جام ختم کرایا اوراس کے بعد ہی محترمہ ورما کا قافلہ آگے بڑھ سکا۔اس سلسلے میں ابھی تک کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے وزیرکے قافلے پر حملے کی مذمت کی اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’’بہار کی واحد خاتون وزیر پر جان لیوا حملہ ‘‘ نتیش کی نئی سرکار میں جرائم میں بے تحاشہ اضافہ‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ بی جے پی کے دباؤ میں نتیش کام کاج چھوڑ کر مونی بابابن گئے ہیں۔

بہار : سڑک حادثہ سے مشتعل لوگوںکا سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما پر حملہ ، قافلے پر کیا جم کر پتھراؤ

بہار میں سماجی بہبود کی وزیر منجو ورما۔ فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز