modi targets mamata says first time a chief minister sat on dharna to protect looters وزیر اعظم مودی کا ممتا بنرجی پر نشانہ ، کہا : لیٹروں کو بچانے کیلئے پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے دیا دھرنا – News18 Urdu

وزیر اعظم مودی کا ممتا بنرجی پر نشانہ ، کہا : لیٹروں کو بچانے کیلئے پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے دیا دھرنا

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے بنگال کے کلچر کی توہین کی ہے اور یہاں کے عوام کو بے یارو مدگار چھوڑدیا ہے۔

Feb 08, 2019 07:28 PM IST | Updated on: Feb 08, 2019 07:28 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی ضلع میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت نے بنگال کے کلچر کی توہین کی ہے اور یہاں کے عوام کو بے یارو مدگار چھوڑدیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جنہوں نے ماں، ماٹی اور مانش کے نام پر اقتدار حاصل کیا تھا ، اس نے ریاست میں تشدد کے کلچر کو فروغ دیا۔

وزیرا عظم نے کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کے لاکھوں روپے لوٹنے والوں کو بچانے کیلئے کسی وزیرا علیٰ نے دھرنا دیا ہے۔خیال رہے کہ کلکتہ پولیس کمشنر راجیوکمار کو سی بی آئی کے ذریعہ گرفتار کرنے کی کوشش کے خلاف وزیر اعلیٰ نے تین دنوں تک کلکتہ کے میٹرو چینل پر ”ہندوستان بچاؤ“ کے نام پر دھرنا دیا تھا۔

وزیر اعظم مودی کا ممتا بنرجی پر نشانہ ، کہا : لیٹروں کو بچانے کیلئے پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے دیا دھرنا

وزیر اعظم مودی کا ممتا بنرجی پر نشانہ ، کہا : لیٹروں کو بچانے کیلئے پہلی مرتبہ کسی وزیر اعلی نے دیا دھرنا

وزیرا عظم نے کہا کہ ممتا بنرجی کی ذمہ داری تھی کہ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے لوگو ں کے روپے لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی اور لوگوں کو روپے دلاتی ، مگر وہ لوٹنے والوں کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں۔ وزیر اعظم نے مودی نے کہا کہ بنگال میں تبدیلی کی لہر چل رہی ہے ، عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور بی جے پی قیادت میں یہ تبدیلی آکر رہے گی۔

Loading...

Loading...