اب تک آپ نے مانک کی حکومت دیکھی ، اب ہیرے کی سرکار دیکھنے کی ضرورت : نریندر مودی

Feb 08, 2018 09:03 PM IST | Updated on: Feb 08, 2018 09:03 PM IST

سونا مورا : وزیر اعظم نریندر مودی نے تریپورہ کی مانک حکومت پر بد عنوانی اور خراب حکمرانی کا الزام عائد کرتے ہوئے لوگوں سے حکمراں بائیں بازو کی جماعتوں کو اکھاڑ پھینکنے کا آج مطالبہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے اگرتلہ سے قریب 70 کلو میٹر دور جنوب-مغرب میں سونامورا میں پہلی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تریپورہ اور شمال مشرق میں اپنی حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا ’’اب تک آپ نے مانک (سونے) کی حکومت دیکھی ہے لیکن اب آپ کو ہیرے کی سرکار دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہیرے میں ایچ کا مطلب جدید ہائی وے، آئی کا مطلب بہتر انٹر نیٹ رابطہ، آر کا مطلب جدید ٹرانسپورٹ نظام اور اے کا مطلب پھرتیلا ہوائی رابطہ ہے۔ بی جے پی ان کو تریپورہ میں لانے کا وعدہ کرتی ہے۔

اب تک آپ نے مانک کی حکومت دیکھی ، اب ہیرے کی سرکار دیکھنے کی ضرورت : نریندر مودی

انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں کم از کم مزدوری کا جو معیار ہے اس سے کم مزدوری ملتی ہے۔ ملازمین کو ابھی تک چوتھےپے کمیشن کی سفارشات کے مطابق تنخواہ مل رہی ہے اور بائیں بازو کی خراب حکومت کی وجہ سے لوگ خوف میں زندگی گذار رہے ہیں۔ بی جے پی تریپورہ کو تین ٹی یعنی ، ٹی (چائے) ٹورزم (سیاحت) اور ٹرینگ (تربیت) کے ساتھ ترقی دینا چاہتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز