سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سیوان سے بیور جیل لایا گیا ، آج شام بھیجا جائے گا تہاڑ

Feb 18, 2017 01:36 PM IST | Updated on: Feb 18, 2017 01:36 PM IST

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے دبنگ لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو آج علی الصبح سیوان جیل سے پٹنہ کی سینٹرل جیل بیورلایا گیا۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سابق رہنما شہاب الدین کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان سیوان جیل سے بیورجیل لایا گیا ہے۔ محمد شہاب الدین کو آج ہی دیر شام دہلی بھیج دیا جائے گا جہاں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں انہیں دہلی کے تہاڑ جیل میں رکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ سیوان کے مشہور تیزاب قتل سانحہ اور صحافی راج دیو رنجن کے قتل کے معاملے میں گواہوں کو متاثر کرنے سے متعلق چندہ بابو اور مسٹر رنجن کی بیوی آشارنجن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سابق رکن پارلیمنٹ کو سیوان جیل سے دہلی کے تہاڑ جیل میں رکھے جانے کا حکم دیا تھا۔

سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو سیوان سے بیور جیل لایا گیا ، آج شام بھیجا جائے گا تہاڑ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز