تباہ کن سیلاب نے شمالی بہار کی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے : مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

عید کی سچی خوشی تو اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب آپ کے کسی عمل سے اللہ کےپریشان حال اور مجبور و بے بس بندے کو تھوڑی سی بھی مسرت و شادمانی حاصل ہوئے جائے ۔

Sep 04, 2017 05:20 PM IST | Updated on: Sep 04, 2017 05:20 PM IST

سپول : عید کی سچی خوشی تو اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب آپ کے کسی عمل سے اللہ کےپریشان حال اور مجبور و بے بس بندے کو تھوڑی سی بھی مسرت و شادمانی حاصل ہوئے جائے ۔دنیا میں وہی انسان انسانیت کا سچا علمبردار ہے جو انسانیت کی بقا اور اس کے تحفظ کے لیے جیے اور انسانیت کی خدمت کرتے کرتے اپنی زندگی فنا کرلے، دراصل یہی لوگ عظیم و باوقار ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین و ملی رہنما مفتی محفوظ الرحمن عثمانی بانی و مہتمم جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول بہار نے کیا۔ وہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر بہار کے تباہ کن سیلاب سے متاثر افراد میں نئے کپڑے تقسیم کر رہے تھے۔

سیلاب زدگان کی مدد کے لیے منعقد ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب نے شمالی بہار کی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے،کروڑں افراد پلک جھپکتے عرش سے فرش پر آگئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے،سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن گئے اور جو بچ گئے ان کے گھر بار تباہ و برباد ہوئے ،ان کے مویشی بہہ گئےاور اس آفت نے انہیں سڑکوں پر لا کر کھڑا کردیا ہے۔مفتی عثمانی نے کہاکہ ایسے لٹے پٹے انسان کی بازآبادکار اور مدد کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں سے گرچہ پانی نکل گیا ہے لیکن یہ پانی ان کی تباہی اور بربادی کادردناک منظر پیش کر رہا ہے۔ان کربناک مناظر کو دیکھ کر اندازہ ہوتاہےکہ بارش اور سیلاب نے شمالی بہار کے کثیر مسلم آباد والے اس خطے میںکتنا قہر برپا کیا ہے۔ انہیں برسوں پیچھے ڈھکیل دیا ہے۔

تباہ کن سیلاب نے شمالی بہار کی معیشت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے : مفتی محفوظ الرحمن عثمانی

مفتی عثمانی نے بتایا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں جامعۃ القاسم کی جانب سے پانچ ہزارلوگوں میں راحتی اشیاء پہنچانے کا منصوبہ ہے مگر پہلے مرحلے میں ابھی کل گیارہ سو افراد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے ساڑیاں ،لنگی اور سوٹ تقسیم کیے گئے ہیں ،اس کے علاوہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء پر مشتمل پیک بھی بانٹے گئے ہیں جن میں چاول،دال،سوجی،چنا،چوڑہ،تیل اور مصالجات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فہرست تیار کی گئی ہے اور اسی کے مطابق یہ راحتی مہم چلائی جا رہی ہے۔جس میں امام قاسم اسلامک ایجوکیشنل ویلفئر ٹرسٹ انڈیا اور رفاہی تنظیم خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے توسط سےیہ کام کیا جا رہے ۔اس موقع پر جامعۃ القاسم کے اساتذہ و اراکین کے علاوہ شاہجہاں شاد،مظفر حسین رحمانی ،مظہر رحمانی،قاری شمشیر جامعی ،مولانایوسف انور، مولانا حمید الدین مظاہری بھی موجود تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز