Live Results Assembly Elections 2018

مورتی وسرجن کے وقت میں تبدیلی پر بی جے پی چراغ پا، ممتا پر لگایا یہ سنگین الزام

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ درگا پوجا اور محرم کے موقع پر ریاست میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے مورتی وسرجن کے وقت اور دن میں تبدیلی کیے جانے پر ریاست میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔

Aug 24, 2017 06:02 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 06:03 PM IST

کلکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے ذریعہ درگا پوجا اور محرم کے موقع پر ریاست میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے مورتی وسرجن کے وقت اور دن میں تبدیلی کیے جانے پر ریاست میں سیاست شروع ہوگئی ہے۔ بی جے پی نے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عدالت میں اپیل کرے گی اور ساتھ ہی یہ الزام عاید کیا ہے کہ ممتا بنرجی ریاست میں ہندو اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ممتا بنرجی نے پوجا اور محرم کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے ۔

ممتا بنرجی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس سال درگا پوجا اور محرم ایک ہی دن ہورہا ہے ۔اس لیے مورتی وسرجن یکم اکتوبر کے بجائے 2،3اور 4اکتوبر کو ہوں گے ۔اس سے قبل وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دشمی کے موقع پر مورتی وسرجن پر پابندی عاید کردی ہے ۔دشمی یکم اکتوبر ہے۔ ممتا بنرجی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمی (30ستمبر)کے موقع پریکم اکتوبر تک مورتی وسرجن نہیں ہوگی ۔کیوں کہ اسی دن محرم ہے اور مورتی بھسان 2اکتوبر کو ہوگی۔ گزشتہ سال بھی ممتا بنرجی نے اسی طرح کی ہدایت جاری کی تھی مگر کلکتہ ہائی کورٹ نے اس پر روک لگادی تھی۔

مورتی وسرجن کے وقت میں تبدیلی پر بی جے پی چراغ پا، ممتا پر لگایا یہ سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی: فائل فوٹو۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے فیصلے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی ہندو اور مسلمانوں کے درمیان تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری راہل سنہا نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی ممتا بنرجی کی حکومت نے اس طرح کی ہدایات دی تھیں جس پر عدالت نے روک لگا دی تھی ۔راہل سنہا نے کہا کہ ممتا بنرجی لا اینڈر آرڈر کے قیام پر توجہ دینے کے بجائے مذہبی سیاست کررہی ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز