راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6 برسوں کیلئے معطل

Sep 25, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 07:25 PM IST

کلکتہ۔ ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر مکل رائے کے مجلس عاملہ سے استعفیٰ دینے کے فیصلے کے فوری بعد پارٹی نے رائے کو 6سالوں کیلئے پارٹی سے معطل کردیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے سیکریٹری جنرل و ریاستی وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ مکل رائے درگا پوجا کے مکمل ہونے کا انتظار کیوں کررہے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ مکل رائے پارٹی کیلئے خطرناک بن چکے تھے۔ اس سے قبل مکل رائے نے پارٹی کی مجلس عاملہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پوجا کے بعد راجیہ سبھا اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیدیں گے اور پوجا کے بعد ہی پارٹی چھوڑنے کی وجہ بیان کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں مکل رائے کو ترنمول کانگریس کے نائب صدر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے علاوہ پارلیمنٹری کمیٹی برائے وزارت داخلہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ ایک زمانے میں ممتا بنرجی کے سب سے زیاد ہ قریبی رہے مکل رائے اس وقت صرف ترنمول کانگریس کی مجلس عاملہ میں رکن کے طور پر باقی تھے۔ 21جولائی کو پارٹی کے سالانہ ریلی شہید دیوس کے موقع پر ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور یوتھ ونگ کے صدر ابھیشیک بنرجی جو ممتا بنرجی کے بھتیجے ہیں نے مکل رائے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکل رائے جیسے لیڈروں کی پارٹی میں کوئی ضرورت نہیں ہے ۔پارٹی کے اسی رویہ سے ناراض ہوکر مکل رائے نے زیڈ سیکورٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ مکل رائے راجیہ سبھا کیلئے 2006میں منتخب ہوئے تھے ۔

راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ مکل رائے ترنمول کانگریس سے 6 برسوں کیلئے معطل

خیال رہے کہ حال ہی میں مکل رائے کو ترنمول کانگریس کے نائب صدر کے عہدہ سے ہٹا دیا گیا تھا اور اس کے علاوہ پارلیمنٹری کمیٹی برائے وزارت داخلہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔

مکل رائے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کابینہ میں وزارت ریلوے کا عہدہ بھی سنبھال چکے ہیں ۔ سنیچر کو مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا تھا کہ مکل رائے ایک سینئر لیڈر ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا نہیں ،مگر یہ طے ہے کہ وہ دہلی میں سینئر لیڈروں کے رابطے میں ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز