مکل رائے کےممبر اسمبلی بیٹے سبھرانشو کا اعلان ، نہیں چھوڑیں گے ترنمو ل کانگریس

Oct 16, 2017 10:20 PM IST | Updated on: Oct 16, 2017 10:20 PM IST

کلکتہ: سابق ممبر پارلیمنٹ اور ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت کیلئے تگ و دو کررہے مکل رائے کو آج ان کے ہی ممبر اسمبلی بیٹے سبھرانشو رائے نے زور کا جھٹکا دیدیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ والد کے نقش قدم پر ترنمول کانگریس نہیں چھوڑیں گے بلکہ انہیں ممتا بنرجی کی قیادت پر پورا اعتماد و بھروسہ ہے اور وہ ترنمول کانگریس کا ایک حصہ ہیں ۔ سبھرانشورائے شمالی 24پرگنہ کے بیج پور اسمبلی حلقے سے ممبرا سمبلی ہیں نے آج ایک جلسے میں کہا کہ ممتا بنرجی پارٹی سپریمو ہیں اور ان کے علاوہ کوئی بھی اہم نہیں ہیں۔ترنمو ل کانگریس میں ممتا بنرجی کا فیصلہ ہی حرف آخر ہے اور کسی دوسرے کی کوئی اہمیت نہیں ہے ‘‘۔

مغربی بنگال کے محکمہ خوراک و سپلائی کے وزیر جیوتری پریہ ملک جو اس موقع پر موجود تھے نے کہا کہ مکل رائے نے پارٹی کے اندرونی معلومات کو دوسری سیاسی جماعتوں کو فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ مکل رائے نے کانگریس، بی جے پی اور سی پی ایم کو پارٹی کے راز فراہم کیے ہیں۔جیوتری پریہ ملک جب یہ الزامات عاید کررہے تھے اس وقت سبھرانشورائے اسٹیج پر موجود تھے۔ 25ستمبر کو مکل رائے کے ذریعہ پارٹی اور راجیہ سبھا کی سیٹ چھوڑ نے کے اعلان کیے جانے کے فوری بعد ہی سبھرانشو رائے نے یہ واضح کردیا تھا کہ وہ ان کی وفاداری والد کے بجائے ترنمول کانگریس کے ساتھ ہے ۔رائے نے کہا تھا کہ میں اس پر کچھ نہیں بولوں گا ۔سینئر لیڈران بولیں گے۔میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ میں ترنمول کانگریس میں ہوں اور میری وفاداری ممتا بنرجی کے ساتھ ہے ۔

مکل رائے کےممبر اسمبلی بیٹے سبھرانشو کا اعلان ، نہیں چھوڑیں گے ترنمو ل کانگریس

سی پی ایم کے ممبر پارلیمنٹ محمد سلیم نے کہا کہ ’’ترنمول کانگریس میں اس وقت گندی سیاست چل رہی ہے۔مکل رائے کا یہ تازہ معاملہ ۔انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر نے بے بنیاد باتیں کہیں ہیں ۔اور ہمیں مکل رائے کی معلومات کی ضرورت نہیں ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سیکریٹری راہل سنہا نے کہا کہ ’’ہماری پارٹی کو مکل رائے سے انفارمیشن کی ضرورت نہیں ہے، ہمارے پاس دوسرے ذرائع ہیں میں پوری ذمہ داری سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمیں مکل رائے سے اندرونی معاملات کی جانکاری کبھی بھی نہیں ملی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز