مسلم انسٹی ٹیوٹ میں اپوزیشن گروپ کی شاندار جیت، ڈپٹی اسپیکر کی قیادت والے پینل کی شکست

کلکتہ۔ کلکتہ شہر کے 113سالہ قدیم تاریخی ، ثقافتی اور سماجی ادارہ مسلم انسٹی ٹیوٹ کی نئی انتظامیہ کیلئے آج انتخاب ہوا جس میں موجو دہ انتظامیہ کے خلاف پینل نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ۔

Aug 05, 2017 08:39 PM IST | Updated on: Aug 05, 2017 08:40 PM IST

کلکتہ۔ کلکتہ شہر کے 113سالہ قدیم تاریخی ، ثقافتی اور سماجی ادارہ مسلم انسٹی ٹیوٹ کی نئی انتظامیہ کیلئے آج انتخاب ہوا جس میں موجو دہ انتظامیہ کے خلاف پینل نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے ۔موجودہ انتظامیہ جس میں مغربی بنگال کے ڈپٹی اسپیکر حیدر عزیز صفوی اوررانڈین رینیو سروس آفیسر شمشیر عالم شامل ہیں کو کراری شکست کا سامنا کرنا ہے ۔ مسلم انسٹی ٹیوٹ ثقافتی اور تعلیمی ادارہ ہے ۔مغربی بنگال میں اس ادارہ کا اپنا ایک مقام ہے مگر کئی دہائیوں سے اس ادارے کی فعالیت میں تنزلی آئی ہے ۔ گزشتہ کئی دہائیوں کے بعد آج بڑی تعداد میں سینئر ممبران اور لائف ٹائم ممبران نے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔جب کہ ماضی میں 50سے زاید افراد بھی ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیتے تھے۔آج صبح 11بجے پولنگ شروع ہوئی اور شام چار بجے تک پولنگ کا سلسلہ جاری رہا ۔اس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی شام سات بجے تک منظر نامہ صاف ہوگیا۔

آئی آر ایس آفیسر شمشیر عالم کے مخالف گروپ نے کل 22افراد کا پینل کھڑا کیا تھا جس میں سبھوں کو کامیابی ملی ہے۔لائف ٹائم ممبر میں حیدر علی کو سب سے زیادہ 160ووٹ ملے ہیں اورسینئر ممبر میں ڈاکٹر نوشاد مومن جو یونین بینک میں ڈپٹی منیجر ہیں کو سب سے زیادہ 127ووٹ ملے ہیں ۔ اپوزیشن گروپ کو کلکتہ کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اور ممبر اسمبلی اقبال احمد کی حمایت حاصل کی تھی بلکہ انہوں نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ انتخاب جیتنے کے بعد پروفیسر نعیم انیس اور ڈاکٹر نوشاد مومن نے کہا کہ مسلم انسٹی ٹیوٹ کے عہدہ رفتہ کو بحال کرنے اور اس ادارے کو تعلیمی ہب بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کیا جائے گا ۔ کل سالانہ جنرل میٹنگ ہوگی جس میں رخصت پذیر انتظامیہ سالانہ رپورٹ پیش کرے گی اور نئی کمیٹی کو چارج سونپ دے گی ۔ نئی کمیٹی بعد میں عہدیداروں کا انتخاب کرے گی ۔

مسلم انسٹی ٹیوٹ میں اپوزیشن گروپ کی شاندار جیت، ڈپٹی اسپیکر کی قیادت والے پینل کی شکست

آج کے انتخاب میں جن لوگوں کو کامیابی ملی ہے ہے ان میں سماجی کارکن جمیل منظر، پروفیسر نعیم انیس، ڈاکٹر نوشاد مومن ایڈیٹر مژگاں، ڈاکٹر صباح اسماعیل، اقبال حیات خان، شاہ تحسیسن احمد، حیدر علی خان، جمال الدین احمد صدیقی ،حسان حسین حسینی، محمد نور الدین، شاہنواز خان، ابو ریحان، حافظ محمد انوارسہیل، اسماعیل، جاوید اختر، نذرالاسلام، زاید علی، شیخ سعید اختر،ساجد پرویز، شیخ حشمت حسین ، شہزاد افروز شامل ہیں ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز