امرتیہ سین پر مبنی فلم پر سینسر بورڈ کی قینچی ، گائے ، گجرات، ہندتو اور ہندو انڈیا جیسے الفا ظ کو ختم کرنے کی ہدایت

Jul 12, 2017 07:59 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 07:59 PM IST

کلکتہ : مرکزی حکومت پر مخالفت میں اٹھنے والی ہر آواز کو خاموش کرانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے نوبل انعام یافتہ امرتیہ سین کی زندگی پر بننے وائی ڈکومنٹری فلم سے گائے اور دیگر الفاظ کو حذف کرنے کی سخت مذمت کی ہے ۔ ممتابنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اپوزیشن کی ہر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔اب ڈاکٹر امرتیہ سین کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ممتا بنرجی نے لکھا ہے کہ جب سین جیسی شخصیت اپنی بات آزادانہ طورپر نہیں کہہ سکتے ہیں تو عام آدمی کیلئے یہ اور مشکل کام ہے ۔

خیال رہے کہ ڈائریکٹر سومن گھوش کی ہدات کاری میں ڈاکٹر امرتیہ سین کی زندگی پر ڈکومنٹری فلم دی آرگومنٹو انڈین پر سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے ذریعہ اعتراض پر ممتابنرجی کا یہ تبصرہ آیا ہے۔گھوش نے کہا کہ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے کلکتہ آفس نے ہدایت دی ہے کہ اس فلم مکیں سین کے انٹرویو سے گائے اور گجرات جیسے لفظ کو حذف کردیں۔

امرتیہ سین پر مبنی فلم پر سینسر بورڈ کی قینچی ، گائے ، گجرات، ہندتو اور ہندو انڈیا جیسے الفا ظ کو ختم کرنے کی ہدایت

فلم کے ڈائریکٹر سومن گھوش نے کہا کہ سنٹر ل بورڈ آف فلم سرٹی فیکشن کی علاقائی دفتر نے زبانی طور پر ہدایت دی ہے کہ امرتیہ سین کی زندگی پر بنی اس فلم سے گجرات، گائے ، ہندتو اور ہندو انڈیا جیسے الفاظ کو حذف کردیں ۔ گھوش نے کہا کہ ریجنل دفتر جہاں میری فلم کی اسکریننگ ہوئی اور ممبروں نے تمام شارٹ کو دیکھنا میں تین گھنٹے تک بیٹھنے کے بعد مجھے زبانی طور پر کل رات کہا گیا کہ اس فلم سے گائے ، گجرات ، ہندوتو اور ہندو انڈیا جیسے الفاظ کو ختم کردیں تاکہ اس فلم کو یو اے سرٹیفکٹ دیا جا سکے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز