بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کو ناممکن بتایا

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کو ناممکن بتایا اورکہا کہ ریلوے کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن سا ہے۔

Sep 29, 2018 09:01 PM IST | Updated on: Sep 29, 2018 09:02 PM IST

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کو ناممکن بتایا اورکہا کہ ریلوے کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن سا ہے۔ نتیش  کمار نے آج یہاں ایسٹ سینٹرل ریلوے ملازمین یونین کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی نجکاری ناممکن ہے کیونکہ ریلوے کے بغیر ملک کو چلانا ناممکن ہے۔ ریلوے کی اہمیت روزبروز بڑھتی ہی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر سستا ہونے کے باوجود آج بھی ریلوے لوگوں کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریلوے سے ان کا جذباتی لگاؤ ں رہا ہے اور جب وہ وزیر ریل کے عہدے پر تھے تب اس کے فوائد اورریلوے ملازمین کے مفادات کی بات کرتےتھے۔ انہوں نے کہا کہ ریل حادثے کے بعد ذمہ داری لیتے ہوئے وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے ۔ ریلوے تحفظ کو لے کر انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے ہندوستانی ریلوے کی نجکاری کو ناممکن بتایا

بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمار: فائل فوٹو

نتیش  کمار نے کہا کہ ریلوے تحفظ کو لے کر انہوں نے اجلاس میں ریلوے سیکورٹی فنڈ بنانے کی سفارش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسٹر واجپئی کے ساتھ ملاقات کے بعد خصوصی ریلوے سیکورٹی فنڈ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ریلوے تحفظ کولے کر ریلوے ملازمین کی بات سننے کی ضرورت تھی اور ریلوے کے وزیر کے عہدے پر رہتے ہوئے انہوں نے ہی ڈائیلاگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس ڈائیلاگ پروگرام میں ملازمین نے اپنی بات رکھی تھی۔وزیر اعلی نے کہا کہ ملازمین سے بات چیت کے بعد بہت سے مسائل کے بارے میں انہیں معلومات حاصل ہوئی۔وہ ریلوے کے مسائل سے نابلد نہیں ہیں۔ ملازمین کو اگر کوئی مسئلہ در پیش ہو تو انہیں اس کی معلومات دے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سطح سے ملازمین کے مسائل کا نمٹارا کرنے کی کوشش کریں گے۔

Loading...

نتیش کمار نے کہا کہ ریلوے کی وزارت کو مائیکرو ڈٹیل میں جاکر چیزوں کو دیکھنا ہوگا ۔وزارت دفاع کے بعد سب سے بڑی وزارت اگر ہے تو وہ ریل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل ملازم یونین سے ان کا جذباتی اور سیاسی لگاﺅ رہا ہے۔ریلوے قومی اتحاد کی علامت ہے اور ریلوے نے پورے ہندوستان کو جوڑ رکھا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ ان کے اقتدار میں آنے سے قبل ریاست میں سڑکوں کی حالت بد سے بدتر تھی۔پہلے سڑک میں گڈھے یا گڈھے میں سڑک یہ پتہ نہیں چلتا تھا۔ان کی حکومت کے آنے کے بعد سڑکوں کی حالت میں کافی تبدیلی آئی ہے

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز