وزیر اعظم مودی کے دورہ سے قبل اوڈیشہ میں ماؤنوازوں کا دھماکہ ، ریلوے اسٹیشن کو بنایا نشانہ ، تلاشی مہم تیز

Mar 31, 2017 01:02 PM IST | Updated on: Mar 31, 2017 01:02 PM IST

بھونیشور: وزیر اعظم مودی کے 15 اپریل کو مجوزہ اوڈیشہ دورے سے پہلے نکسلیوں نے ایک ریلوے اسٹیشن پر حملہ بولا ہے۔ ماؤنواز باغیوں نے دیر رات اڑیسہ کے رائے گڑھ ضلع میں ایک ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ کیا اور مودی کے دورے کے خلاف پوسٹر بھی چسپاں کئے ۔ادھر نکسلیوں کے حملے کے بعد آج خصوصی آپریشن گروپ (ایس ا وجی) اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کو موقع پر بھیج کر ماؤنوازوں کے خلاف تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے۔

اڈیشہ کے پولیس ڈائریکٹر جنرل كےبي سنگھ نے اس حملے کو معمولی بتاتے ہوئے کہا کہ ماؤنوازوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایس ا وجی اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو بھیجا گیا ہے جنہوں نے موقع پر پہنچ کر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔

وزیر اعظم مودی کے دورہ سے قبل اوڈیشہ میں ماؤنوازوں کا دھماکہ ، ریلوے اسٹیشن کو بنایا نشانہ ، تلاشی مہم تیز

مسٹر سنگھ نے کہا کہ پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے کہ واقعہ کو انجام دینے والے ماؤنوازوں کا تعلق کس گروپ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریبا 20 کی تعداد میں مسلح دہشت گردوں نے مشرقی ساحلی ریلوے کے رائے گڑھ سیکشن پر منی گڈا اور انباڈول کے درمیان ڈوئی کلو ریلوے اسٹیشن پر حملہ کرکے اسٹیشن ماسٹر کے دفتر کو نقصان پہنچا نے کے بعد وہاں کھڑی ایک کارگو ٹرین کے انجن کو بھی دھماکہ کر کے نقصان پہنچا یا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز