قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے اردو کے فروغ کے لئے کیا یہ اہم فیصلہ

Mar 28, 2017 07:46 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 07:46 PM IST

کولکاتہ۔  اردو ایک ایسی زبان ہے جس نے اپنی مٹھاس سے دنیا کے لوگوں کو اپنا اسیر بنایا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج نہ صرف ایشیائی ملکوں بلکہ دنیا بھر میں اردو زبان کو فروغ مل رہا ہے اور ایسے لوگ اس زبان کو سیکھ رہے ہیں جن کا اس زبان سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے ۔ اسی مقبولیت کے پیش نظر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے اردو تحریک کو بین الاقوامی سطح پر آگے لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کولکاتہ کی عالیہ یونیورسیٹی میں قومی کونسل وبزم صدف انٹرنیشنل  کے اشتراک  سے منعقد سمینار میں کونسل کے ڈائریکٹرڈاکٹر ارتضی کریم نے یہ باتیں کہیں ۔

حکومت ہند کے ماتحت کام کررہے محکمہ نے اردو کے فروغ کے لئے بین الاقوامی سطح پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت کونسل  اپنے پروگراموں میں ہندوستان کے مختلف شہروں سمیت غیر ملکی اردو ادیبوں و شعراء کو بھی مدعو کررہی ہے تاکہ دنیا میں ہورہے اردو کاز کو اردو داں طبقے کے سامنے لایا جاسکے ۔ قومی کونسل کے مطابق ملکی و غیر ملکی اردو ادیبوں کو ساتھ لانے کی کوشش نے اردو کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ قومی کونسل کو امریکہ ، کینیڈا ، برطانیہ و یو اے ای  سے بھی اردو کانفرس کے انعقاد کی درخواست کی گئی ہے ۔ کونسل کے چیئرمین ارتضی کریم نے اگلی اردو کانفرنس ملک سے باہر منعقد کرنے کی توقع ظاہر کی ہے ۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نے اردو کے فروغ کے لئے کیا یہ اہم فیصلہ

اردو ادب کے فروغ کے لیے کونسل کے تحت ہورہے کاموں کو اہم بتاتے ہوئے ارتضی کریم نے اردو ادیبوں و طلباء کو سنجیدگی  سے کام کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے اردو داں طبقے میں بیروزگاری کے لئے اردو کوذمہ دار بتائے جانے کے بجائے اپنے کاموں کو سنجیدہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ قومی کونسل کے پروگرام میں مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کی جانب سے اردو سیکھنے کے  بیان کو اہم بتاتے ہوئے ڈاکٹر ارتضی کریم نے ان شخصیتوں کی جانب سے زبان سیکھنے کی خواہیش کو اہم بتایا ۔ ان کے مطابق اردو زبان سیکھنے والوں کی  ایک بڑی تعداد ہے جن کے لیےکونسل نے مخصوص کلاس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان کے مطابق زبان سیکھنے کی کوشش اس زبان کے تئیں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی ۔ کونسل نے جلد ہی ملک کے پرائمری و سکینڈری اسکولوں سمیت کیندرودیالے میں بھی اردو کلاس شروع کرنے کی سفارشات مرکزی حکومت کو بھیجی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز