ہندوستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ : بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم ، ہندستان کا پانچ وکٹ پر 74 رن

ہندستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں 32.5 اوور میں پانچ وکٹ گنواکر 74 رن ہی بناسکا تھا کہ بارش نے پھر سے میچ میں خلل ڈالا اور کھیل کو روکنا پڑا۔

Nov 17, 2017 03:56 PM IST | Updated on: Nov 17, 2017 03:59 PM IST

کولکاتہ: ہندستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف پہلے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن جمعہ کو اپنی پہلی اننگز میں 32.5 اوور میں پانچ وکٹ گنواکر 74 رن ہی بناسکا تھا کہ بارش نے پھر سے میچ میں خلل ڈالا اور کھیل کو روکنا پڑا۔بعد میں کھیل نہیں ہوسکا اور دوسرے دن کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔

کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز چتیشور پجارا فی الحال 47 رن بناکر کریز پر موجود ہیں اور کریز کی دوسری جانب ردھیمان ساہا 6 رن بناکر میدان پر ان کے ساتھ میدان پر ہیں۔ بارش کی وجہ سے ہی دوسرے دن لنچ کو بھی طے شدہ وقت سے پہلے ہی کرالیا گیا تھا۔

ہندوستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹیسٹ : بارش کی وجہ سے دوسرے دن کا کھیل ختم ، ہندستان کا پانچ وکٹ پر 74 رن

میچ کے دوسرے دن ہندستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 57 رن جوڑے جبکہ اس کا کھیل تین وکٹ پر 17 رن بناکر ختم ہوا تھا۔ صبح ہندستان نے اجنکیا رہانے (چار) اور اشون (چار) کے اہم وکٹ سستے میں گنوائے۔ سری لنکا کے لئے یہ دونوں ہی وکٹ تیز گیند باز دسن شناکا نے لئے۔ میچ کے پہلے ہی دن بغیر کوئی رن دیئے ہندستان کے تین اہم بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے سرنگا لکمل نے دوسرے دن بھی اپنی جارحانہ گیند بازی کو جاری رکھا اور کل کے چھ میڈن اوورں کی طرح آج بھی تین میڈن اوور ڈالے اور اپنے کل 11 اوور کی گیند بازی میں پانچ رن ہی دیئے۔

دوسری جانب ہندستانی بلے بازوں کی صورتحال دوسرے دن بھی سدھر نہیں سکی اور کل کے ناٹ آؤٹ بلے باز رہانے 21 گیندوں میں ایک چوکا لگاکر چار رن ہی بناسکے۔ شناکا کی گیند پر وکٹ کیپر ڈکویلا نے پھر رہانے کا کیچ لیتے ہوئے پویلین بھیجا اور دن کا پہلا وکٹ نکالا۔ جبکہ ہندستان نے 30 رن پر اپنا چوتھا وکٹ گنوایا۔رہانے کے بعد آف اسپنر روی چندر اشون گلی میں تعینات دمتھ کرونارتنے کو کیچ دےدبیٹھے۔ انہوں نے 29 گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چار رن جوڑے۔ اشون چوکا لگانے کے بعد اپنی باقی 26 گیند وں پر کوئی رن نہیں بناسکے اور لاہیرو گماگے کی گیند پر اپنی انگلی میں چوٹ لگابیٹھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز