بہار میں نئی وقف ڈیولپمنٹ اسکیم ، اوقاف کی خالی زمینوں پر اب تجارتی کمپلیکس کی ہوگی تعمیر

Nov 22, 2017 11:50 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 11:50 PM IST

پٹنہ: بہار میں اوقاف کی خالی زمینوں پر اب تجارتی کمپلیکس کی تعمیر ہوگی اور یہ سبھی اضلاع بنوائی جائےگی جس کا استعمال تجارتی مراکز کے طور پر کیا جائےگا۔ خیال رہے کہ بہارحکومت کی جانب سے ایک وقف ڈیولپمنٹ اسکیم بنائی گئی ہے، جس کے تحت اس کام کو انجام دیا جائےگا۔ اس تعلق سے پٹنہ میں ایک اہم میٹنگ بھی منعقد کی گئی ۔

بہار میں پہلی مرتبہ وقف کی خالی زمینوں پر تعمیراتی کام کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکومت نے اس سال وقف بورڈ کو 100 کروڑ روپے فراہم کرایا ہے۔ پہلے مرحلہ میں 100کروڑ روپے سے کام کی شروعات کی جانی ہے۔ وقف ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت صوبہ کے مختلف ضلعوں میں اوقاف کی زمینوں پر تجارتی کمپلیکس کی تعمیر کی جائےگی۔

بہار میں نئی وقف ڈیولپمنٹ اسکیم ، اوقاف کی خالی زمینوں پر اب تجارتی کمپلیکس کی ہوگی تعمیر

وقف بورڈ کی میٹنگ میں فیصلہ کے مطابق پہلے مرحلہ میں پانچ اضلاع میں کام کی شروعات کی جائےگی۔ دوسرے مرحلہ میں دس اضلاع میں کام شروع کیاجائےگا۔ میٹنگ میں ریاست کے بڑے وقف اسٹیٹوں کے متولیوں نے بھی شرکت کی اور وقف بورڈ کی اس کوشش کا خیرمقدم کیا۔

خاص بات یہ ہے کہ وقف ڈیولپمنٹ اسکیم کے تحت مسافر خانہ، شادی بھون، اسکول، کالج، اسپتال، تجارتی کمپلیکس، دکان، مارکیٹ کمپلیکس اور مال بنوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کام کی مانیٹرینگ کی ذمہ داری سنی و شیعہ وقف بورڈ کو دی گئی ہے۔ بورڈ انتظامیہ حکومت کی اس پہل سے کافی خوش ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز