بہار کابینہ نے پاس کی شراب بندی قانون میں نرمی کی تجویز ، اب پہلے سے کم ہوگی سزا

شراب بندی قانون کو لے کر بہار کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ نتیش کابینہ نے شراب بندی کے سخت قانون میں تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے۔

Jul 11, 2018 09:27 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 09:27 PM IST

شراب بندی قانون کو لے کر بہار کابینہ نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ نتیش کابینہ نے شراب بندی کے سخت قانون میں تبدیل کرنے کی تجویز کو منظوری دیدی ہے۔ ترمیم کو اگلے لوک سبھا اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق شراب ملنے پر گھر ، گاڑی اور کھیت ضبط کرنے کے بندوبست میں نرمی برتی گئی ہے۔

ساتھ ہی ساتھ پہلی مرتبہ شراب پیتے ہوئے پکڑے جانے پر پچاس ہزار روپے کا جرمانہ یا تین مہینے کی جیل ہوگی ۔ ترمیم میں شراب بندی قانون کے تحت اجتماعی جرمانہ ختم کرنے کی تجویز کو کابینہ سے منظوری دی گئی ہے۔

بہار کابینہ نے پاس کی شراب بندی قانون میں نرمی کی تجویز ، اب پہلے سے کم ہوگی سزا

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

ترمیم میں شراب میں مضر صحت مادہ ملانے اور اس سے موت ہونے پر سخت قانون کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ ایسے جرائم پر عمر قید یا پھر سزائے موت کی سزا ہوسکتی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی تین سال کی سزا پوری کرچکے لوگ جیل سے باہر نکلیں گے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز