اردو ڈائریکٹوریٹ کی نئی پہل : اردو پڑھنے والے طلباء کے بیچ کرایا جائے گا تقریری مقابلہ

Sep 09, 2017 09:03 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 09:03 PM IST

پٹنہ۔ اردو ڈائریکٹوریٹ بہارمیں اردو کے فروغ کے تعلق سے مختلف حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ ڈائرکٹوریٹ نے اعلان کیا ہے کہ سبھی ضلعوں کے طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کرا کرانہیں اعزاز سے نوازا جائیگا ، ساتھ ہی ضلعوں میں قائم اردو سیل کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے۔ اردو کے عملی نفاذ کے تعلق سے ہی 1995 میں اردو ڈائریکٹوریٹ کو قائم کیا گیا تھا لیکن ماضی میں ڈائریکٹوریٹ کا کام بیحد مایوسی بھرا رہا۔

حال کے دنوں میں ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اردو کے عملی نفاذ کے سلسلے میں کئی اہم کام انجام دئیے گئے۔ جس میں سے ایک اردو پڑھنے والے طلباء کا حوصلہ بڑھانے کے لئے شروع کی گئی یہ نئ اسکیم ہے۔ صوبہ کے سبھی ضلعوں میں طلباء کے درمیان تقریری مقابلہ کرا کر انہیں انعام سے نوازا جائیگا۔

اردو ڈائریکٹوریٹ کی نئی پہل : اردو پڑھنے والے طلباء کے بیچ کرایا جائے گا تقریری مقابلہ

اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائرکٹر امتیاز احمد کریمی نے صوبہ کے اردو سیل پر بھی زور دیا ہے۔ مختلف ضلعوں میں قائم اردو سیل کو مضبوط بنانے کے تعلق سے اردو سیل کو ایک ایک لاکھ روپیہ مہیاء کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق جن ضلعوں میں اردو سیل قائم نہیں ہے وہاں جلد ہی اردو سیل کے قیام کو لیکر قدم اٹھایا جائےگا۔ اردو ڈائریکٹوریٹ نے محبان اردو سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنی درخواستیں اردو میں دیں، ضلعوں میں بحال اردو ملازمین انکے کاموں کو کرانے میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز