نتیش کمار کی کیجریوال سے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حمایت کی اپیل

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کی شب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بات کی اور پارٹی امیدوار ہری ونش نارائن سنگھ کے لئے عام آدمی پارٹی (آپ) کی حمایت مانگی۔

Aug 09, 2018 09:10 AM IST | Updated on: Aug 09, 2018 10:12 AM IST

راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے لئے ہونے والے انتخابات سے کچھ گھنٹے قبل بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے بدھ کی شب دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے بات کی اور پارٹی امیدوار ہری ونش نارائن سنگھ کے لئے عام آدمی پارٹی (آپ) کی حمایت مانگی۔

’آپ‘ لیڈر اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا’’نتیش کمار نے اروند کیجریوال کو فون کیا اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) امیدوار کے لئے ’آپ‘ کی حمایت مانگی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس’آپ‘ کی حمایت نہیں لینا چاہتی ہے، تو’آپ‘ راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ کے لئے ہونے والی پولنگ کا بائیکاٹ کرے گی۔

نتیش کمار کی کیجریوال سے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حمایت کی اپیل

نتیش کی کجریوال سے ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات میں حمایت کی اپیل۔ تصویر: یو این آئی

Loading...

انہوں نے کہا’’اگر راہل گاندھی جی کو ان کے امیدوار کے لئے ہماری مدد کی ضرورت نہیں ہو تو عام آدمی پارٹی کے پاس ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی چارہ نہیں ہے‘‘۔قابل ذکر ہے کہ راجیہ سبھا میں ڈپٹی چیئرمین کے عہدہ کے لئے آج 11 بجے پولنگ ہوگی اور ’آپ‘ نے این ڈی اے امیدوار کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز