بہار میں نتیش کمار ہی ہوں این ڈی اے کا چہرہ ! جے ڈی یو کی میٹنگ میں پاس ہوسکتی ہے تجویز

این ڈی اے کے دونوں ساتھی بی جے پی اور جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم اور بہار میں اتحاد کے چہرہ کو لے کر گھمسان مچا ہوا ہے۔

Jul 08, 2018 08:26 AM IST | Updated on: Jul 08, 2018 08:26 AM IST

دہلی میں منعقد ہونے والی جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی دو روزہ میٹنگ میں پارٹی صدر اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کیلئے بہار میں این ڈی اے کا چہرہ بنائے جانے کی تجویز پاس کی جاسکتی ہے۔ نتیش کمار کے قریبی ایک سینئر جے ڈی یو لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا کہ بی جے پی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کو لے کر قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں تبادلہ خیال ہوسکتا ہے ، کیونکہ جے ڈی یو سیٹوں کی تقسیم میں بڑا حصہ چاہتی ہے۔

اب سب کی نگاہیں جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ پر مرکوز ہوگئی ہیں کیونکہ یہ میٹنگ بی جے پی صدر امت شاہ اور وزیر اعلی نتیش کمار کے درمیان 12 جولائی کو مجوزہ میٹنگ سے عین قبل ہورہی ہے۔

بہار میں نتیش کمار ہی ہوں این ڈی اے کا چہرہ ! جے ڈی یو کی میٹنگ میں پاس ہوسکتی ہے تجویز

وزیر اعظم مودی اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

این ڈی اے کے دونوں ساتھی بی جے پی اور جے ڈی یو میں سیٹوں کی تقسیم اور بہار میں اتحاد کے چہرہ کو لے کر گھمسان مچا ہوا ہے۔ حالانکہ ایک سینئر بی جے پی لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا کہ امت شاہ اور نتیش کمار کے درمیان میٹنگ میں سب کچھ حل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈروں نے اس معاملہ پر تبصرہ کرنا بند کردیا ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز