مشکل میں نتیش کمار! ایم ایل سی کی رکنیت منسوخ کرنے کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی

Aug 01, 2017 11:52 AM IST | Updated on: Aug 01, 2017 11:52 AM IST

پٹنہ۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی مشکلیں بڑھ سکتی ہیں۔ تازہ معاملہ سپریم کورٹ میں ایک کیس سے منسلک ہے جس میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی قانون ساز کونسل کی رکنیت منسوخ کرنے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی سپریم کورٹ میں پیر کو دائر کی گئی ہے جسے دائر کرتے ہوئے وکیل ایم ایل شرما نے کورٹ سے سی ایم نتیش کمار کی قانون ساز کونسل کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ نتیش کے خلاف کرمنل کیس زیر التوا ہے۔ لہذا، وہ کسی آئینی عہدے پر نہیں رہ سکتے۔ معلوم ہو کہ آر جے ڈی نے نئی حکومت بننے کے بعد نتیش کمار پر مجرمانہ معاملے کو لے کر ہی حملہ کیا تھا۔

آر جے ڈی نے اپنی پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا تھا کہ نتیش کمار کے خلاف قتل کا کیس زیر التوا ہے اس لئے اخلاقیات کی بنیاد پر انہیں استعفی دے دینا چاہئے۔ نتیش کمار کا نام 1991 میں انتخابات کے دوران ایک شخص کے قتل کے معاملے میں آیا تھا۔

مشکل میں نتیش کمار! ایم ایل سی کی رکنیت منسوخ کرنے کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار: فائل فوٹو

درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ سی بی آئی کو اس معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے کا آرڈر دیا جائے۔ درخواست گزار کے مطابق الیکشن کمیشن نے کمار کے خلاف کیس کی معلومات ہوتے ہوئے بھی ان کی رکنیت مسترد نہیں کی جس کی وجہ سے وہ اب بھی آئینی عہدے پر قابض ہیں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز