نتیش کمار کی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی اپیل ، مگر 2019 میں بہار انتخابات سے کیا انکار

Sep 18, 2017 07:00 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 07:00 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی انتخابی اصلاحات کے لئے سال 2024 سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ منعقد کرانے کی کوششوں کی آج جہاں مضبوطی تائید کی، وہیں 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے ساتھ بہار اسمبلی کے انتخابات منعقد کرنے کے امکان کو انہوں نے مسترد کردیا۔

مسٹر نتیش کمار نے یہاں 'عوامی مذاکرہ پروگرام کے بعد نامہ نگاروں سے کہاکہ میں نظریاتی طور پر لوک سبھا، اسمبلی، بلدیاتی اور پنچایتی اداروں کے انتخابات ایک ساتھ کرانے کا حامی ہوں۔ یہ انتخابات مختلف اوقات میں منعقد کرانے میں کافی وقت لگ جاتا ہے اور ترقیاتی کام بھی رک جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب حکومت کو کام کرنے کا پورا وقت ملنے کے ساتھ ہی ایوان کو بھی پانچ سال چلنا چاہیے۔

نتیش کمار کی لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ کرانے کی اپیل ، مگر 2019 میں بہار انتخابات سے کیا انکار

بہار وزیر اعلی نتیش کمار ۔ فائل فوٹو

وزیر اعلی نے کہا کہ یہ سب جانتے ہیں کہ سال 1967 سے پہلے ملک میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات ایک ساتھ ہوتے تھے۔آئینی اداروں کے انتخابات ایک ساتھ کرنے پر تمام سیاسی جماعتوں کی رضامندی کے بعد اس کے لئے آئین میں ضروری ترمیم کرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی یقینی بنا نا ہو گا کہ ایک بار حکومت قائم ہونے کے بعد وہ پانچ کام کرے گی۔ مسٹر نتیش کمار نے کہا کہ میونسپل اور پنچا راج انتخابات سے متعلق بہت سے انتظامی فیصلے ابھی بھی زیر التواء ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز