ہم جب تک میں کرسی پر ہیں ، شراب پینے اور پلانے والوں کو نہیں بخشیں گے : نتیش کمار

May 29, 2017 07:11 PM IST | Updated on: May 29, 2017 07:11 PM IST

پٹنہ: بہار میں شراب بندی کے مثبت نتائج سے حوصلہ افزا وزیر اعلی نتیش کمار نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر 2 اکتوبر سے ریاست میں بچوں کی شادی اور جہیز کے رواج کےخلاف پرزور مہم چلانے کا آج اعلان کیا۔ مسٹر کمار نے یہاں مہاویر واتسلیہ اسپتال کے 11ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں سماجی تحریکوں کی کمی رہی ہے لیکن ریاست سیاسی تبدیلی کا مرکز رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سماجی تحریک بہار میں اتنا سرگرم نہیں رہا۔ انہوں نے کہاکہ شراب بندی کے بعد مکمل طور پر نشہ سے پاک بنانےکی جانب بڑھ رہے بہار میں 2 اکتوبر سے جہیز کےرواج اور بچوں کی شادی کے خلاف پرزور مہم چلائی جائے گی۔

وزیر اعلی نے کہاکہ میں نے ریاست میں اقتدار کو سماجی تحریک کی شروعات کی بنیاد بنانے کی کوشش کی ہے۔ عورتوں کو بااختیار بنانے، شراب بندی، نشہ سے پاک بنانے، بیٹی رکشک رتھ وغیرہ کی شروعات کی گئی۔ گزشتہ سال بہار میں شراب بندی جیسا سماجی سدھار ہوا ہے۔ اس سے روز مرہ کی زندگی کے علاوہ لوگوں کے سلوک اور رویہ میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔ ذہنی، نظریاتی اور سماجی تبدیلی سے بڑی کوئی چیز نہیں ہے‘۔

ہم جب تک میں کرسی پر ہیں ، شراب پینے اور پلانے والوں کو نہیں بخشیں گے : نتیش کمار

مسٹر کمار نےکہاکہ شراب بندی نے ریاست میں سماجی انقلاب کی شروعات کی ہے۔ شراب بندی اور نشہ سے نجات کیلئے بنائی گئی انسانی زنجیر میں چار کروڑ سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا جو اس کی کامیابی کی دلیل ہے۔ شراب بندی کا سماج پر بہت اچھا اثر پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جب تک میں کرسی پر ہیں ، شراب پینے اور پلانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز