انٹرمیڈیٹ میں سختی کے باوجود گڑبڑی حکومت کیلئے چیلنج : نتیش کمار

Jun 05, 2017 09:43 PM IST | Updated on: Jun 05, 2017 09:43 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج یہاں کہا کہ اس مرتبہ ریاست میں 12 ویں کا امتحان سختی سے لیا گیا اور کاپی بھی سختی کے ساتھ جانچ کی گئی اس کے باوجود ایک معاملے میں دھاندلی کرنے والے کامیاب ہوگئے، یہ حکومت کیلئے ایک چیلنج ہے۔

وزیر اعلی مسٹر کمار نے یہاں عوامی رابطہ پروگرام کے بعد پریس کانفرنس میں انٹر آرٹس ٹاپر گنیش کمار کی عمر، غلط اطلاع دے کر دوبار امتحان دینے اور میوزک پریکٹیکل میں ملے زیادہ نمبر کے سلسلےمیں پوچھے جانے پر کہاکہ گزشتہ سال 12 ویں کے امتحان میں ہوئی گڑبڑی کے پیش نظر ہوئے بہار اسکول اگزامنیشن بورڈ (بی ایس ای بی) نے اس بار امتحان کے نظام میں سدھار کیلئے کئی قدم اٹھائے۔ اس بار سختی کے ساتھ امتحان لیا گیا اور سختی سے کاپی بھی جانچ کی گئی جس کے سبب بڑی تعداد میں بچے پاس نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کہاکہ ان سب کے باوجود ایک معاملے میں دھاندلی کرنے والے اس بار بھی کامیاب ہوگئے۔ حکومت نے اس معاملے کو چیلنج کے طور پر لیا ہے۔

انٹرمیڈیٹ میں سختی کے باوجود گڑبڑی حکومت کیلئے چیلنج : نتیش کمار

file photo

مسٹر کمار نے کہاکہ معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد انہوں نے وزیر تعلیم سے لے کر اگزامنیشن بورڈ کے چیئرمین تک کو طلب کیا اور انہیں حکم دیا کہ اس معاملہ میں بلاتاخیر ایف آئی آر درج کروا کرکے کارروائی کریں۔ معاملے کی جانچ ہو رہی ہے اور جو بھی قصوروار ہوگا اس پر کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز