نتیش کمار اور تیجسوی کے درمیان بند کمرے میں میٹنگ ، فی الحال مہا گٹھ بندھن کو کوئی خطرہ نہیں 

Jul 18, 2017 10:41 PM IST | Updated on: Jul 18, 2017 10:41 PM IST

پٹنہ : بہار میں جاری سیاسی اتھل پتھل کے درمیان وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی منگل کو بند کمرے میں ہائی پروفائل میٹنگ ختم ہوئی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریبا 40 منٹ تک بات چیت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تیجسوی کے استعفی کو لے کر معاملہ تقریبا حل ہوگیا ہے اور مہا گٹھ بندھن پر فی الحال کوئی خطر نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کےد وران دونوں لیڈران ایک سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں اور اس کیلئے تیجسوی کے استعفی کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ میٹنگ مثبت نتیجہ پر ختم ہوئی ۔ تاہم میٹنگ میں ہوئی بات چیت کے بارے میں باضابطہ طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔

نتیش کمار اور تیجسوی کے درمیان بند کمرے میں میٹنگ ، فی الحال مہا گٹھ بندھن کو کوئی خطرہ نہیں 

میٹنگ کے دوران وزیر اعلی نتیش کے چیمبر میں تیجسوی کے علاوہ تیج پرتاپ یادو بھی موجود تھے۔مگر تھوڑی دیر کے بعد وہ (تیج پرتاپ) کمرے سے باہر نکل گئے۔ سکریٹریٹ کے باہر تیج پرتاپ کے ساتھ آر جے ڈی کے کئی وزرا بھی نظر آئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز