نتیش کمار آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ شئیر کریں گے اسٹیج

پٹنہ۔ کبھی سنگھ مکت بھارت کا نعرہ دینے والے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب آر ایس ایس کے ساتھ اسٹیج شئیر کرنے والے ہیں۔

Oct 03, 2017 05:50 PM IST | Updated on: Oct 03, 2017 07:39 PM IST

پٹنہ۔ کبھی سنگھ مکت بھارت کا نعرہ دینے والے بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اب آر ایس ایس کے ساتھ اسٹیج شئیر کرنے والے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ سے 60 کلومیٹر دور آرا میں ہونے والے ایک مذہبی پروگرام دھرم سنسد میں نتیش کمار شرکت کریں گے۔ چار اکتوبر کو رمانج سوامی مہاراج کی ہزارویں سالگرہ کے موقع پر دھرم سنسد پروگرام کا انعقاد ہو رہا ہے۔ رمانج گیارہویں صدی میں ہندو ازم کے جانکار رہے ہیں۔

حالانکہ جے ڈی یو کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی رسمی اعلان نہیں کیا گیا ہے، لیکن پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے  اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نتیش کمار اس پروگرام میں ضرور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم این ڈی اے کا حصہ بن گئے ہیں ہمیں بی جے پی کو کلی طور پر قبول کرنا ہو گا۔ اس سے پہلے بھی جب جے ڈی یو اور بی جے پی کی مخلوط حکومت تھی موہن بھاگوت نے وزیر اعلیٰ کے جنتا دربار میں ان سے ملاقات کی تھی۔ وہیں، بی جے پی کے ایک لیڈر نے بھی کمار کی پروگرام میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

نتیش کمار آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ساتھ شئیر کریں گے اسٹیج

تصویر: سوشل میڈیا

Loading...

دوسری طرف، اہم اپوزیشن پارٹی نے آر ایس ایس کے ساتھ اسٹیج شئیر کرنے پر نتیش کمار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو نے ٹویٹ کیا منھ میں رام، دماغ میں ناتھو رام، تبھی تو بنا پلٹو رام۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز