ہندوتو اور اسلام کوئی مسئلہ نہیں ، روہنگیا کو نکال باہر کریں گے : رام مادھو

مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک كے ایشوپر مادھو نے کہا’’ہم روہنگیا کو نکال باہر کریں ، یہاں ہندوتو اور اسلام کوئی مسئلہ نہیں ہے‘‘۔

Oct 06, 2018 02:55 PM IST | Updated on: Oct 06, 2018 02:55 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے آسام میں قومی شہریت رجسٹر (این آرسی ) کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر قانونی رہنے والوں کے لئے ’ڈٹیکٹ، ڈیلیٹ اینڈ ڈی پورٹ‘ کا فارمولہ تیار کیا گیا ہے جبکہ حقیقی شہری اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔

یہاں منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے هے رام مادھو نےاین آرسی کی مخالفت کو لیکر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا’’آسام پرسکون ہے۔ ہم بھی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کی سخت نگرانی میں این آرسی پر عمل کیا جائے گا‘‘۔

ہندوتو اور اسلام کوئی مسئلہ نہیں ، روہنگیا کو نکال باہر کریں گے : رام مادھو

رام مادھو : فائل فوٹو

انہوں نے امریکہ-میکسیکو سرحد پر دراندازی كو روکنے کے لئے تاروں کی باڑھ لگائے جانے سے متعلق فیصلہ کو لے کر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تعریف کی۔ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک كے ایشوپر مادھو نے کہا’’ہم روہنگیا کو نکال باہر کریں ، یہاں ہندوتو اور اسلام کوئی مسئلہ نہیں ہے‘‘۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز