سمستی پور میں دو رسوئی گیس ایجنسیوں کے دفتروں پر فائرنگ ، ایک زخمی

Jun 29, 2017 07:13 PM IST | Updated on: Jun 29, 2017 07:13 PM IST

سمستی پور: بہار میں ضلع سمستی پور کے الگ الگ تھانہ علاقہ میں واقع رسوئی گیس ایجنسی کے دفتر پر آج مجرموں نے جبری وصولی کی مانگ کے سلسلے میں فائرنگ کی جس میں ایک ملازم شدید طور پر زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے چکمہسی تھانہ علاقہ کے بس باری گاؤں میں انڈین رسوئی گیس ایجنسی کے دفتر پر مجرموں نے رنگداری کی مانگ کے سلسلے میں فائرنگ کی جس میں ملازم پنکج چودھری شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی ملازم کا یہاں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کیلئے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔

سمستی پور میں دو رسوئی گیس ایجنسیوں کے دفتروں پر فائرنگ ، ایک زخمی

علامتی تصویر

ذرائع نے بتایا کہ وہیں ضلع کے اجیار پور تھانہ کے ساتن پور چوک پر دن دہاڑے فائرنگ کرکے دہشت پھیلا دی۔ حالانکہ اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق مجرموں نے جبری وصولی کے مطالبہ پر اس واقعہ کو انجام دیا ہے۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز