اپیندر کشواہا کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

Apr 12, 2018 10:56 PM IST | Updated on: Apr 12, 2018 10:57 PM IST

حاجی پور: مرکزی وزیر اپیندر کشواہا کے ساتھ 10اپریل کو بھارت بند کےدوران بدسلوکی کرنےوالے احتجاجی کو پولیس نے آج ویشالی ضلع کے براٹی کے لوماگاؤں سے گرفتارکرلیا۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایاکہ دس اپریل کو بھارت بند کے دوران لوما گاؤں کے پاس مرکزی وزیر مسٹر کشواہا کےگاڑیوں کے قافلہ کو بندحامیوں نے روک لیاتھا اور انکے ساتھ مبینہ طور پر مظاہرین نے بدسلوکی کی تھی ۔

اس معاملہ میں پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک شخص سمت مشرا کوکل دیر رات لوما گاؤں سے گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس معاملہ میں شامل دیگر مظاہرین کی بھی شناخت کرلی گئی ہے اور انکی گرفتاری کے لئے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

اپیندر کشواہا کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

اوپیندر کشواہا ۔ فائل فوٹو

واضح رہے کہ کشواہا 10اپریل کو چمپارن ستیہ گرہ صدی کی اختتامی تقریب میں شرکت کےلئے موتیہاری جارہے تھے جس سے وزیر اعظم نریندرمودی نے خطاب کیا تھا لیکن راستہ میں ہی بند حامیوں نے انکے قافلہ کو روک دیا اور مبینہ طورپر بدسلوکی کی ۔اس کی وجہ سے مسٹر کشواہا موتیہاری نہیں جاسکے اور واپس پٹنہ لوٹ گئے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز