دیش بچاو بی جے پی بھگاؤ ریلی : تیجسوی کا نتیش پر نشانہ ، تیجسوی تو بہانہ تھا ، ان کو سرجن پاپ چھپانا تھا

Aug 27, 2017 02:19 PM IST | Updated on: Aug 27, 2017 02:19 PM IST

پٹنہ : لولا یادو کی پٹنہ کے گاندھی میدان میں دیش بچاو بی جے پی بھگاؤ ریلی شروع ہوگئی ہے۔ جہاں ایک طرف متعدد پارٹیوں کے لیڈران ریلی میں پہنچے ہیں ، وہیں بہار ہی نہیں بلکہ دوسری ریاستوں سے بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔ ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ، سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو ، جے ڈی یو کے سابق صدر شرد یادو ، کانگریس کی طرف سے غلام نبی آزاد ، ڈی راجہ ، ہیمنت سورین سمیت اپوزیشن کے سرکردہ لیڈران ریلی میں موجود ہیں ۔

اس موقع پر تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر جم کر نشانہ سادھا اور انتہائی جارحانہ انداز میں خطاب کیا ۔ انہوں نے اپنی تقریر کے دوران نتیش کمار کو وشوش گھاتی قرار دیا اور کہا کہ ایسا کوئی نہیں ، جس کو نتیش نے ٹھگا نہیں ۔ انہوں نے کہا یہ لوگ ہمیں سی بی آئی کے ذریعہ ڈرانے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن میرے اندر لالو کا خون ہے اور میں ڈرنے والا نہیں ہوں ۔ تیجسوی نے کہا کہ قسم کھاتا ہوں کہ جب تک میں بہار اور دہلی کی کرسی سے بی جے پی کو اتار نہیں دوں گا چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

دیش بچاو بی جے پی بھگاؤ ریلی : تیجسوی کا نتیش پر نشانہ ، تیجسوی تو بہانہ تھا ، ان کو سرجن پاپ چھپانا تھا

تیجسوی یادو: فائل فوٹو

وزیر اعلی نتیش کمار چچا بتاتے ہوئے تیجسوی نے کہا کہ معلوم نہیں کس خوف کی وجہ سے چچا جی گٹھ بندھن چھور کر چلے گئے ۔ تیجسوی نے کہا کہ اس مہاریلی کے بعدمخالفت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

تیجسوی کی تقریر کی 10 بڑی باتیں :۔

نتیش جی چاچا تھا، وہ ہیں اور رہیں گے ۔

سیلاب کے باوجود یہاں آنے کیلئے آپ سب کا شکریہ

اصلی آر جے ڈی اور عوام کی آر جے ڈی شرد یادو ہیں۔

ہم بزرگوں کا احترام کرتے ہیں۔

معلوم نہیں چاچا جی کو کونسا خوف ستارہا تھا کہ وہ گٹھ بندھن توڑ کر چلے گئے ۔

سنگھ مکت بھارت کی بات کررہے تھے اور اب خود ہی سنگھ یکت بھارت بنا رہے ہیں۔

تیجسوی تو بہانہ تھا ، ان کو بی جے پی میں جانا تھا ۔ تیجسوی تو بہانہ تھا ، ان کو سرجن پاپ چھپانا تھا۔

وزیر اعظم مودی جی آپ عوام کے کھاتوں میں 15-15 لاکھ روپے دے دیجئے۔

نتیش کمار کو کرسی کی لالچ ہے اور لالو جی عوام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایسا کوئی نہیں ، جس کو نتیش نے ٹھگا نہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز