Live Results Assembly Elections 2018

پٹنہ میں ہائی ٹیک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، ویب سائٹ سے ہوتی تھی کال گرلس کی بکنگ

پولیس کے مطابق ملزم پٹنہ کال گرلس نامی ویب سائٹ کے ذریعہ گاہکوں سے رابطہ کرتے تھے۔ اس ویب سائٹ میں رابطہ کے لئے فون نمبربھی دیا ہوا تھا۔ پکڑے گئے لوگوں نے بتایا ہے کہ لڑکیوں کوہوٹلوں میں بھیج کردھندہ کرایا جاتا تھا۔

Nov 21, 2018 01:49 PM IST | Updated on: Nov 21, 2018 01:49 PM IST

بہارکی راجدھانی پٹنہ میں پولیس نے آن لائن سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس نے شہرکے ایگزیبیشن روڈ پرچھاپہ ماری کرکے سیکس ریکٹ چلانے کے الزام میں تین دلالوں کوگرفتارکیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک آلٹوکاربھی ضبط کیا ہے۔ گرفتارلوگوں میں ایک سانورمل بیروا راجستھان کا ہے جبکہ دلیپ اورسدھیرپٹنہ کے رہنے والے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم پٹنہ کال گرلس نامی ویب سائٹ کے ذریعہ گاہکوں سے رابطہ کرتے تھے۔ اس ویب سائٹ میں رابطہ کے لئے فون نمبربھی دیا ہوا تھا۔ پکڑے گئے لوگوں نے بتایا ہے کہ لڑکیوں کوہوٹلوں میں بھیج کردھندہ کرایا جاتا تھا۔  کال گرلس کی سپلائی بنگال سے کی جاتی تھی اورانہیں پیکیج دے کربہارلایا جاتا تھا۔

پٹنہ میں ہائی ٹیک سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، ویب سائٹ سے ہوتی تھی کال گرلس کی بکنگ

پولیس گرفت میں سیکس ریکٹ مینیجر۔

Loading...

فی الحال اس معاملے میں مینیجرامت اپنی اہلیہ سمیت فرارہے، جس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری چل رہی ہے۔ پکڑے گئے دلال کے مطابق امت اوراس کی بیوی دونوں مل کرلڑکیوں کا انتظام کرتے تھے۔ ساتھ ہی اس نے بتایا کہ لڑکیوں کو بنگال سے لایا جاتا تھا۔

گاہک ویب سائٹ پرموجود نمبرپرفون کرتے تھے۔ اس کے بعد پٹنہ کے بڑے بڑے ہوٹلوں میں لڑکیوں کی سپلائی کی جاتی تھی۔ اس کام میں پورا ریکیٹ لگا ہوا تھا اورسبھی کو کام کے حساب سے ہی تنخواہ ملتی تھی۔ پٹنہ پولیس فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   بڑے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، ایک غیر ملکی سمیت 6 لڑکیاں پکڑی گئیں ، قابل اعتراض اشیا بھی برآمد

یہ بھی پڑھیں:  واٹس ایپ گروپ والے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، کوچنگ سینٹر کے طالب علموں کو بھیجتے تھے فحش تصاویر اور ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:  آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز