وزیر اعظم مودی نے بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ، 500 کروڑ کی فوری امداد کا اعلان

Aug 26, 2017 01:44 PM IST | Updated on: Aug 26, 2017 01:45 PM IST

پورنیہ: وزیراعظم نریندر مودی نے بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے فضائی سروے کے بعد ریاست کو 500 کروڑ روپے کی امداد فوری طورپر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے سیلاب میں مرنے والوں کے لئے دو لاکھ روپئے اور زخمی ہونے والے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کرنے کے بعد یہاں ریاست کے وزیر اعلی نتیش کمار، نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی اور اعلی حکام کے ساتھ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور راحت رسانی و باز آبادکاری کے کاموں کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے بعد کے بعد، وزیراعظم نے ریاست میں ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور 500 کروڑ رو پے کی فوری مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم مودی نے بہار کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا ، 500 کروڑ کی فوری امداد کا اعلان

مسٹر مودی نے ریاست میں سیلاب کی تباہیوں کا تخمینہ کرنے کے لئے فوری طور پر ایک مرکزی ٹیم بھیجنے کیبھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے انشورنس کمپنیوں کو ہدایت دی کہ وہ اپنے سپروائزر وں فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں بھیجے تاکہ فصل انشورنس سے متعلق دعوؤوں کے تحت فوری طور پر کسانوں کو ادائیگی کی جائے۔ سڑک اور ٹرانسپورٹ کی وزارت کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیلاب متاثرہ سڑکوں کی مرمت کے لئے مناسب کارروائی کی جائے۔ متاثرہ علاقوں میں بجلی کے سسٹم کوتیزی سے بحالی کے لئے مرکزی حکومت ریاستی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز