اڑیسہ پر مودی کی نگاہیں، روڈ شو کے بعد بی جے پی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع

Apr 15, 2017 07:35 PM IST | Updated on: Apr 15, 2017 07:35 PM IST

بھونیشور۔ بھبنیشور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دو دنوں کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع ہو گئی۔ پارٹی کے تمام بڑے لیڈروں اور ریاستوں کے وزرائے اعلی کی موجودگی میں وزیر اعظم نریندر مودی، لال کرشن اڈوانی اور پارٹی صدر امت شاہ نے شمع جلا کر مجلس عاملہ کا افتتاح کیا۔ اس سے پہلے اڑیسہ پہنچے مودی نے روڈ شو بھی کیا۔ اس دوران سڑک کے دونوں جانب کافی بھیڑ تھی۔ مودی کا قافلہ بھونیشور ہوائی اڈے سے نکلا۔ کالے رنگ کی ایس یو وی میں سوار مودی نے سڑک کنارے جمع لوگوں کو سلام کیا۔ وہ راج بھون بھی پہنچے۔ بعد میں مودی کچھ دور پیدل بھی چلے۔ وہ روڈ شو کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچے۔

اجلاس میں 13 ریاستوں کے وزرائے اعلی، کابینہ وزیر اور سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی سمیت 300 سے زیادہ رہنماؤں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی اس اجلاس میں حصہ لے رہے ہیں۔

اڑیسہ پر مودی کی نگاہیں، روڈ شو کے بعد بی جے پی مجلس عاملہ کی میٹنگ شروع

اب اڑیسہ پر نگاہیں

اس سے پہلے جمعہ کو پارٹی صدر امت شاہ بھونیشور پہنچے۔ ان کا استقبال 74 کمل کے پھولوں کی مالا سے کیا گیا۔ انہوں نے بھونیشور میں روڈ شو بھی کیا، جبکہ پی ایم مودی نے ہفتہ کو روڈ شو کیا۔ مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیاسی اور اقتصادی قراردادوں کے علاوہ غریبوں کی فلاح و بہبود اور بی پی ایل پر بھی قرارداد آنے کا امکان ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ بی جے پی کی نظر اڑیسہ میں 2019 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر ہے۔ لہذا مجلس عاملہ کے اجلاس کے لئے بھونیشور کو منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز