Live Results Assembly Elections 2018

شتروگھن سنہا نے پھر کی یشونت سنہا کی حمایت ، کہا : مندی پر وزیر اعظم مودی خود دیں سوالوںکے جواب

مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہانے ایک بارپھر حمایت کی

Sep 29, 2017 09:25 PM IST | Updated on: Sep 29, 2017 09:25 PM IST

پٹنہ : مودی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر نکتہ چینی کرنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے سینئرلیڈر اور سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی رکن پارلیمنٹ شتروگھن سنہانے ایک بارپھر حمایت کی اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی آگے آکر مندی کے تعلق سے کئے جانے والے سوالوں کا جواب دیں۔ مسٹر سنہانے آج مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے کئی ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’یہی صحیح وقت ہے ، جب محترم وزیراعظم اور اس ڈیموکریسی کے ہیڈ سامنے آئیں ۔عوام اور میڈیا کے سوالوں کا سامنا کریں ۔امید ہے کہ ہمارے پی ایم دکھائیں گے کہ وہ ملک بھر کے مڈل کلاس ،کاروباریوں اور چھوٹے تاجروں کا خیال رکھتےہیں ۔‘‘

پٹنہ صاحب سے لوک سبھا کے رکن مسٹر سنہا نے اس سے قبل ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’ ملک کی معاشی حالت پر مسٹر یشونت سنہا کی تجاویزکی میں نے ، ساتھ ہی دوسرے صاحب بصیرت سیاست دانوں اور ہماری پارٹی کے اور باہری لوگوں نے پرزور حمایت کی ہے ۔ انھیں مسلسل دودنوں سے حمایت مل رہی ہے ۔‘‘ انھوں نے آگے لکھاہے ،’’ہم آنے والے دنوں میں قومی اہمیت کے حامل اس سنگین مسئلہ پر لیڈروں اور محنت کشوں کے سبھی طبقوں کی طرف سے حمایت ملتی دیکھ رہے ہیں ۔ ‘‘

شتروگھن سنہا نے پھر کی یشونت سنہا کی حمایت ، کہا : مندی پر وزیر اعظم مودی خود دیں سوالوںکے جواب

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز