مکر سنکرانتی کے موقع پر این ڈی اے اتحادی پارٹیوں کی دہی چوڑا دعوت ، نتیش کمار بھی ہوئے شامل

این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں کی جانب سے آج مکر سنکرانتی کے موقع پر دہی چوڑے کی دعوت منعقدکی گئی جس میں وزیراعلی نتیش کمار سمیت کئی دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی۔

Jan 14, 2018 06:47 PM IST | Updated on: Jan 14, 2018 06:47 PM IST

پٹنہ: بہار میں برسراقتدار قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کی اتحادی پارٹیوں کی جانب سے آج مکر سنکرانتی کے موقع پر دہی چوڑے کی دعوت منعقدکی گئی جس میں وزیراعلی نتیش کمار سمیت کئی دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی۔جبکہ راشٹریہ جنتا دل(آر جےڈی)کے صدر لالو پرساد یادو کے جیل میں بند ہونے کی وجہ سے پارٹی اس بار دعوت کا انعقاد نہیں کیا۔

جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر اور راجیہ سبھا رکن وششٹ نارائن سنگھ ہر سال مکر سنکرانتی کے موقع پر یہاں اپنی رہائش گاہ دہی چوڑے اور تل کٹ کی دعوت دیتے رہے ہیں۔مسٹر سنگھ کی جانب سے آج دی گئی دعوت میں وزیراعلی مسٹر کمار،،نائب وزیراعلی سشیل مودی،اسمبلی اسپیکر وجے کمار چودھری اورنتیش کابینہ کے کئی رکن شامل ہوئے۔اس کےعلاوہ جے ڈی وی اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے کئی رکن اسمبلی اور قانون ساز کونسلرنے بھی دعوت میں حصہ لیا۔وہیں ،کانگریس سے ناراض سابق ریاستی صدر اور قانون ساز کونسلر اشوک چودھری کے ساتھ ہی دو رکن اسمبلی بھی مسٹر سنگھ کی رہائش گاہ پر پہنچے۔

مکر سنکرانتی کے موقع پر این ڈی اے اتحادی پارٹیوں کی دہی چوڑا دعوت ، نتیش کمار بھی ہوئے شامل

خوراک اور صارفین کے تحفظ کے مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی)کے صدر رام ویلاس پاسوان نے پہلی بار پارٹی دفتر پر دہی چوڑے کی دعوت منعقد کی۔مسٹر پاسوان نے وزیراعلی کو تل کٹ کھلاکر مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی۔دعوت میں مسٹر کمار کے علاوہ نائب وزیراعلی ،اسمبلی اسپیکر،ایل جےپی کے ریاستی صدر اور جانوروں اور ماہی گیری وسائل کے وزیر پشوپتی کمار پارس،رکن پارلیمنٹ رام چندر پاسوان ،رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان سمیت پارٹی کے کئی بڑے لیڈر اور کارکنان موجود تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز