دوبارہ نکاح نہ ہونے تک نامکمل ہے بہار کے وزیر خورشید عالم کا تجدید ایمان ، پڑھئے علما کا کیا ہے کہنا ؟ 

بہار اسمبلی اور میڈیا کے سامنے جے شری رام کا نعرہ لگانے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے بہار کے اقلیتی امور کے وزیر خورشید عالم کا تجدید ایمان ابھی ادھورا ہے۔ دوبارہ کلمہ پڑھنے کے ساتھ ہی اپنی بیوی کے ساتھ ان کو دوبارہ سے نکاح بھی کرنا ہوگا

Jul 31, 2017 03:03 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 03:03 PM IST

نئی دہلی : بہار اسمبلی اور میڈیا کے سامنے جے شری رام کا نعرہ لگانے کی وجہ سے سرخیوں میں آئے بہار کے اقلیتی امور کے وزیر خورشید عالم کا تجدید ایمان ابھی ادھورا ہے۔ دوبارہ کلمہ پڑھنے کے ساتھ ہی اپنی بیوی کے ساتھ ان کو دوبارہ سے نکاح بھی کرنا ہوگا۔ صرف کلمہ پڑھنے سے ہی ان کی توبہ نہیں ہوگی۔ یہ کہنا ہے ملک کے علماء کا۔

دارالعلوم ندوۃ العلما لکھنؤ کے مفتی حسن منصور کا کہنا ہے کہ وزیر موصوف کی معافی ابھی ادھوری ہے۔ انہوں نے ابھی تک صرف کلمہ پڑھا ہے۔ ابھی انہیں اپنی بیوی کے ساتھ دوبارہ سے نکاح بھی کرنا ہوگا۔

دوبارہ نکاح نہ ہونے تک نامکمل ہے بہار کے وزیر خورشید عالم کا تجدید ایمان ، پڑھئے علما کا کیا ہے کہنا ؟ 

مركزاہل سنت بریلی شریف کے مفتی محمد سلیم نوری کا بھی کہنا ہے کہ وزیر خورشید عالم کی طرف سے نامکمل معافی مانگنے سے ان گناہ کی توبہ نہیں ہوگی۔

دوسری طرف آل انڈیا امام فیڈریشن کے صدر مولانا ساجد رشيدي کا کہنا ہے کہ اسلام سے خارج ہونے کے ساتھ ہی ایک شادی شدہ انسان نکاح سے بھی خارج ہو جاتا ہے۔ لہذا اس اسلام میں داخل ہونے کے ساتھ ہی نکاح بھی دوبارہ سے کرنا ہوگا۔

Loading...

قابل ذکر ہے کہ جے شری رام کا نعرہ لگانے کے بعد خورشید کے خلاف امارت شرعیہ کے ایک قاضی مفتی سہیل احمد قاسمی نے فتوی جاری کیا تھا۔ انہوں نے خورشید کو اسلام سے خارج اور مرتد قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ جو شخص 'جے ​​شری رام کا نعرہ لگائے اور کہے کہ میں رحیم کے ساتھ ساتھ رام کی بھی پوجا کرتا ہوں اور میں سبھی مذہبی مقامات پر اپنا سر جھکاتا ہوں، تو ایسا شخص اسلام سے خارج اور مرتد ہے۔

چوطرفہ تنقید کے بعد خورشید احمد عرف فیروز عالم نے اپنے غیر شرعی بیان پر ندامت و شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے تجدید ایمان کرلیا تھا۔ خورشید احمد نے یہ تجدید ایمان امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ آکر مفتی امارت شرعیہ مولانا مفتی سہیل احمد قاسمی اور دیگر علماکی موجود میں کیاتھا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنی غلطیوں پر توبہ و استغفار کیا اور پھر سے کلمہ شہادت پڑھا تھا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز