کتابوں سے دوستی کی ترغیب دینے کیلئے تنظیم اوکس فیم کے زیر اہتمام پٹنہ میں پروگرام کا انعقاد

کہتے ہیں کتابیں انسان کی سب سےاچھی دوست ہوتی ہیں کیوں کہ ان سےجوعلم حاصل ہوتا ہے، وہ انسان کے کبھی نہ کبھی کام آتا ہے۔

Feb 13, 2018 07:58 PM IST | Updated on: Feb 13, 2018 07:58 PM IST

پٹنہ : کہتے ہیں کتابیں انسان کی سب سےاچھی دوست ہوتی ہیں کیوں کہ ان سےجوعلم حاصل ہوتا ہے، وہ انسان کے کبھی نہ کبھی کام آتا ہے۔ لیکن پہلے ٹی وی اوراس کے بعد کمپیوٹر پر انٹرنیٹ کی وجہ سے تمام طرح کا ادب اور تمام موضوعات پر جانکاریاں مل جانے کی وجہ سے کاغذی کتابوں کا دور لگنے لگا ہے کہ ختم ہونے کو ہے ، لیکن تمام پبلی کیشنز اس کو بچانے کی جدوجہد میں لگی ہوئی ہیں۔

پٹنہ کے اوکس فیم نامی تنظیم کے زیراہتمام کتابوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین تعلیم نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی بڑا نام کتابوں کو پڑھے بغیر بڑا نہیں بن سکا۔ ماہرین تعلیم نے تمام لوگوں سے کتابیں پڑھنےاوراس سے دوستی کرنے کی اپیل کی۔

کتابوں سے دوستی کی ترغیب دینے کیلئے تنظیم اوکس فیم کے زیر اہتمام پٹنہ میں پروگرام کا انعقاد

پٹنہ کے اوکس فیم نامی تنظیم کے زیراہتمام کتابوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

اوکس فیم کے ڈائرکٹر نے بتایا کی کتاب پڑھنے کے معاملہ میں مسلمانوں کا فیصد سب سے کم ہے۔ ایک سال میں ایک مسلمان صرف ایک کتاب پڑھتا ہے جبکہ دوسری قوموں میں کتابیں پڑھنے کا فیصد کافی زیادہ ہے۔ علم سے دوری کے سبب سماج میں بگاڑ ہوتا ہے اورکتابوں سے دوری کے سبب پورے ملک کا نقصان ہو رہا ہے ۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز