مسلم خواتین اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہوں : ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی

Mar 28, 2017 05:51 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 05:51 PM IST

پٹنہ ۔ جہاں ایک جانب مسلم مخالف عناصر لگاتار مسلم خواتین کے ہمدرد بن کر اپنی فرقہ پرست ذہنیت کا ثبوت دے رہے ہیں اور ان کے جھوٹے ہمدرد بن کر ان کو اپنی جانب راغب کرنے کی ہر چند کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب اپنے دین پر قائم مسلم خواتین کی اسلام اور شریعت پر اور زیادہ پختگی پیدا کرنے کے لیے مسلم تنظیمیں لگاتار اجلاس کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں منعقد ایک بیداری پروگرام میں ان کو ان کے اسلام میں ملے حقوق کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے پٹنہ میں خواتین کی بیداری کے سلسلے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد خواتین کو تعلیمی اور سماجی اعتبار سے بیدار کرنے کے ساتھ ہی مذہب اسلام میں دئے گئے حقوق سے انہیں روشناس کرانا ہے۔ بہار کی کوآرڈینیٹر مہ جبیں ناز نے کہا کہ غلط فہمی کے سبب مسلم خواتین اپنے حقوق کو حاصل کرنے سے محروم رہ جاتی ہیں ۔ وہیں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی اسکالر ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی نے کہا کے مسلم خواتین اپنے حق کو لیکر جب تک پوری طرح سے بیدار نہیں ہونگی، تب تک سماج میں انکا مقام واضح نہیں ہوسکےگا ۔ خواتین کو تعلیمی، سماجی اور مذہبی اعتبار سے بیدار کرنے کی بورڈ کی کوشش جاری ہے ۔

مسلم خواتین اپنے حقوق کے تئیں بیدار ہوں : ڈاکٹر شکیل احمد قاسمی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز