سونو نگم پر قادری کا جوابی حملہ، کہا، گرمی سے بچنے کے لئے گنجے ہوئے

Apr 20, 2017 01:29 PM IST | Updated on: Apr 20, 2017 01:29 PM IST

کولکاتہ۔ سونو نگم پر انعام رکھنے والے قادری نے ان کے گنجے ہونے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف گرمی سے نجات حاصل کرنے کے لئے گنجے ہوئے ہیں۔ انہیں جوتے کی مالا پہن کر معافی مانگنا چاہئے۔ غور طلب ہے کہ پہلے مغربی بنگال مایناریٹی یونائیٹڈ کونسل کے نائب صدر سید شا قادری نے بالی ووڈ سنگر سونو نگم کے 'اذان' والے بیان سے ناراض ہو کر ان کے خلاف فتوی جاری کیا تھا۔

اس میں سونو کو گنجا کرنے والے اور جوتے کی مالا پہنانے والے کو 10 لاکھ روپے کا انعام دینے کی بات کہی تھی۔ اس کے بعد کل خود ہی سونو نگم بال منڈواتے ہوئے میڈیا کے سامنے آ گئے۔

سونو نگم پر قادری کا جوابی حملہ، کہا، گرمی سے بچنے کے لئے گنجے ہوئے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز