بی جے پی خواہ کتنا بھی پریشان کرے ، ہم نہیں جھکیں گے: رابڑی دیوی

Sep 15, 2017 07:36 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 07:36 PM IST

پٹنہ: بہار کی سابق وزیر اعلی اور راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو کی بیوی رابڑی دیوی نے آج کہاکہ بی جے پی ان کے شوہر او رخاندان کے اراکین کوخواہ کتنا بھی پریشا ن کرلے لیکن وہ نہیں جھکیں گے۔ محترمہ رابڑی دیوی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی صدر امت شاہ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی اگر مل کر گولی بھی مار دیں تو وہ جھکنے والی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب مل کر خواہ جتنا بھی پریشان کرلیں ہم نہیں جھکیں گے۔

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ حکومت کے نشانے پر ان کا بیٹا اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو ہیں لیکن ریاست کے لوگ پوری طرح ان کے ساتھ ہیں۔ لالو خاندان کو ختم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام پریشانیوں کو جھیلنے کے ان کا خاندان تیار ہے اور اب یہ دیکھنا ہے کہ ان کے خاندان کو کتنا پریشان کیا جاتا ہے۔

بی جے پی خواہ کتنا بھی پریشان کرے ، ہم نہیں جھکیں گے: رابڑی دیوی

محترمہ رابڑی دیوی نے کہا کہ سرجن گھپلہ میں ثبوتوں کو مٹایا جارہا ہے۔ مرکز او ربہار حکومت مل کر اس گھپلے کے ثبوتوں کو مٹانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھپلے کے سلسلے میں ان کی پارٹی خاموش نہیں بیٹھے گی کیوں کہ عوام کی محنت کی کمائی کو حکومت کے علم میں لوٹا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز