رابڑی دیوی نے بتایا بیٹوں کے لئے چاہئے کیسی بہو، ٹوئٹر پر لوگوں کا شدید ردعمل

Jun 12, 2017 04:19 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 04:24 PM IST

پٹنہ۔ آر جے ڈی چیف لالو یادو کی بیوی رابڑی دیوی ان دنوں اپنے دونوں بیٹوں تیج پرتاپ یادو اور تیجسوی یادو کے لئے بہو ڈھونڈ رہی ہیں۔ رابڑی دیوی نے یہ بھی بتایا کہ انہیں اپنے بیٹوں کے لئے کیسی بہو چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سنیما اور مال جانے والی لڑکی نہیں چاہئے بہو کے طور پر۔

لالو پرساد یادو کے 70 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے گھر پر کہا کہ انہیں اپنے بیٹوں کے لئے سنسکاری بہو چاہئے۔ رابڑی دیوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر کافی چرچا ہے۔ لوگوں نے رابڑی دیوی کے اس بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ رابڑی دیوی کو مال جانے والی بہو نہیں چاہئے اگرچہ ان کی بیٹیاں ملک و بیرون ملک کے مال سے شاپنگ کرتی ہوں۔

رابڑی دیوی نے بتایا بیٹوں کے لئے چاہئے کیسی بہو، ٹوئٹر پر لوگوں کا شدید ردعمل

وہیں رابڑی یادو کے اس بیان کے بعد کچھ یوزرس نے تیجسوی یادو کی بار میں ایک لڑکی کے ساتھ پرانی وائرل تصویر کو بھی پوسٹ کر دیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز