کولکاتہ میں بارش سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ پر شکوک و شہبات کے بادل گہرائے

ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات کو کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن پر کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ سے قبل کولکتہ میں جاری بھاری بارش کے بعد اس میچ کے رد ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں

Sep 19, 2017 10:32 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:32 PM IST

کولکاتہ: ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعرات کو کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن پر کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میچ سے قبل کولکتہ میں جاری بھاری بارش کے بعد اس میچ کے رد ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ اگر بارش کے سبب منسوخ کیا جاتا ہے تو سال 2003 میں ٹی وی ایس کپ فائنل کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ایڈن گارڈن پر ہونے والا یہ واحد دوسرے میچ کے میزبانی کا موقع بھی ہاتھ سے چلا جائے گا۔

وہیں گراؤنڈ اسٹاف نے منگل کی صبح بھی پچ کو بارش سے بچانے کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں۔ پیر کو بارش کے سبب دوپہر کو کور سے گراؤنڈ کو ڈھک گیا تھا۔ منگل کو بھی بارش کی یہی صورت حال رہی جہاں گراؤنڈ اسٹاف نے آؤٹ فلڈ کو بھی پوری طرح سے ڈھک دیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ پیش گوئی کے تحت مزید بارش کے امکانات ظاہر کئے ہیں۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر نے اس دوران انسٹاگرام پر کور سے ڈھکتے ہوئے اسٹیڈیم کی تصویر شیئر کی ہے اور تحریر کیا ہے کہ شاید آج بھی کھلاڑی میدان پر نہ اتر سکیں۔

کولکاتہ میں بارش سے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے میچ  پر شکوک و شہبات کے بادل گہرائے

سال 2015 میں جنوبی افریقہ اور ہندوستان کے درمیان ٹی۔20 میچ میدان گیلا ہونے کے سبب بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ رہا تھا۔ جس کے بعد اس تاریخی میدان کی بارش سے پچ کو بچانے کی تیاریوں پر سوال اٹھے تھے۔ اس کے بعد سے حالانکہ اسٹیڈیم سے پانی نکالنے کے نظام کو درست کیا گیا ہے۔اس بیچ ایڈن گارڈن کے چیف کیوریٹر سجان مکھرجی نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اس میچ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے گیندبازوں اور بلے بازوں کو پچ سے یکساں فائدہ حاصل ہوگا۔

اس میدان پر 2003 میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا نے 35 رن سے جیت درج کرکے ٹی وی سیریز پر قبضہ کیا تھا۔ حالانکہ اشیش بھومت نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اتنے لمبے وقت تک میدان کور سے ڈھکے ہونے کے سبب میدان پر زیادہ اچھال نہیں ملے گا۔ بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سورو گنگولی نے اپنے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا ہے۔ اور انہوں یقین ظاہر کیا ہے کہ جمعرات کو کھیلے جانے والے میچ پر بارش کا زیادہ اثر نہیں ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز