raj nath singh says no one can question on honesty and intentions of modi, مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز اپوزیشن پر رافیل سودے کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام عائد کیا– News18 Urdu

مودی کی نیت اور ایمان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا: راج ناتھ سنگھ

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز اپوزیشن پر رافیل سودے کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام عائد کیا

Feb 10, 2019 08:39 AM IST | Updated on: Feb 10, 2019 08:49 AM IST

بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز اپوزیشن پر رافیل سودے کے نام پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کوئی ایسانہیں جو وزیراعظم نریندر مودی کی نیت اور ان کے ایمان پر انگلی اٹھاسکے ۔

سنگھ نے یہاں ادھیویشن بھون میں منعقدہ ” بھارت کے من کی بات مودی کے ساتھ “ پروگرام میں اسکالروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ” میں نے سیاست میں کبھی کسی پربے بنیاد الزام عائد نہیں کیا ہے اور زبان اور الفاظ کی حدود کا ہمیشہ خیال رکھا ہے ۔ میں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے ۔ میں وزیراعظم نریندر مودی کو سالوں سے جانتاہوں ۔

مودی کی نیت اور ایمان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا: راج ناتھ سنگھ

یو این آئی سے لی گئی تصویر

ہم نے مل کر ساتھ ساتھ کام کیا ہے ۔ ان پر آپ دیگر جو بھی الزام لگانا ہے لگاسکتے ہیں کہ مودی جی نے کام کم کیا ، کام زیادہ کیا ، ان کومزید کام کرنا چاہئے لیکن کوئی مائی کا لال ان کی نیت اور ان کے ایمان پر انگلی نہیں اٹھا سکتاہے ۔ “۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہاکہ سیاست عوام کو گمراہ کر کے اور آنکھوں میں دھول ڈال کر نہیں بلکہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی کی ایمانداری پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے ۔ آخر وہ کس کے لئے مال جمع کریں گے ۔

Loading...

Loading...